Bharat Express DD Free Dish

Harsh Malhotra at Badariya 2026: ’’زبانیں مختلف ہوتی ہیں، لیکن ہندوستان کا بنیادی کلچرایک ہے‘‘، بدریا 2026 میں ہرش ملہوترا نے بدریا 2026 میں سی ایم ڈی اپیندر رائے کی پہل کو سراہا

بدریا 2026 کے اسٹیج سے، ہرش ملہوترا نے ہندوستانی ثقافت، انسان دوستی اور خود انحصاری پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ انہوں نے سی ایم ڈی اپیندررائے کی سرپرستی میں تال کٹورہ اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے عظیم الشان لوک اتسوکی تعریف کی۔

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے تال کٹورہ انڈوراسٹیڈیم میں ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ اوردہلی حکومت کی میتھلی-بھوجپوری اکادمی کے مشترکہ زیراہتمام منعقدہ ’بدریا: ایک مانسون وداعی مہوتسو2026‘ میں ہندوستانی لوک ثقافت اورموسیقی کا شاندارسنگم دیکھنے کوملا۔ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شریک بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئرلیڈرہرش ملہوترا نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی ثقافتی تنوع، بھائی چارے اورسماجی خدمت کے عزم پرتفصیل سے بات کی۔ انہوں نے اس پروگرام کے سرپرست اور’بھارت ایکسپریس‘ کے سی ایم ڈی وایڈیٹراِن چیف اپیندررائے، فاؤنڈیشن کی صدریوگیتا سنگھ اورپوری انتظامی کمیٹی کودارالحکومت میں لوک روایات کوزندہ رکھنے کے لیے مبارک باد اورخراجِ تحسین پیش کیا۔

زبان بدلتی ہے، لیکن روح ایک ہے: ہرش ملہوترا

اپنے خطاب کا آغاز’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں سے کرتے ہوئے ہرش ملہوترا نے کہا کہ ہندوستان کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اورمالا مال ثقافتوں میں سے ایک ہے، جہاں ہرروزکسی نہ کسی شکل میں جشن اورتہوارمنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے ملک میں ہر50 سے 60 کلومیٹرکے بعد زبان اوربولی کا اندازبدل جاتا ہے، لیکن ہماری بنیادی ثقافت ایک ہی ہے۔ یہ بھائی چارے، اپنائیت اوردوسروں کی بھلائی کی ثقافت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب کی اصل روح صرف اپنی ذات تک محدود نہیں بلکہ معاشرے کے ہرفرد کے لیے کچھ بہترکرنے میں ہے۔ ان کے مطابق ’بدریا‘ کے ذریعہ ہندوستانی لوک ثقافت کی یہی یکجہتی اوراپنائیت اس اسٹیج پرزندہ نظرآرہی ہے۔

فاؤنڈیشن وزیراعظم مودی کے وژن کوزمین پراتاررہا ہے: ہرش ملہوترا

ہرش ملہوترا نے کہا کہ ’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ صرف ثقافتی اورتفریحی پروگراموں تک محدود نہیں ہے بلکہ سماج کے محروم اورپسماندہ طبقات کومرکزی دھارے سے جوڑنے کے لئے زمینی سطح پربھی کام کررہا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی کے فلاحی وژن کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزورطبقات کے بچے بہترتعلیم حاصل کریں اورمائیں اوربہنیں خود کفیل اوربااختیاربنیں، یہی حقیقی قوم کی تعمیرہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے گزشتہ برسوں میں شروع کی گئی 200 سے زائد فلاحی اسکیمیں ملک کے 140 کروڑلوگوں کی زندگیوں کومتاثرکررہی ہیں۔ اسی جذبۂ خدمت کی ایک چھوٹی سی شکل کے طورپرماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن معاشرے کے آخری فرد تک پہنچنے اوراس کی خدمت کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

اہم شخصیات کی موجودگی

’ماتا چکیری دیوی فاؤنڈیشن‘ کے ٹرسٹی اور’بھارت ایکسپریس‘ کے سی ایم ڈی وایڈیٹراِن چیف اپیندررائے کی قیادت میں منعقدہ اس پروگرام نے دہلی کے قلب میں پوروانچل اورہندوستانی لوک ثقافت کوایک نمایاں پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بھارت ایکسپریس اس مہوتسوکا مرکزی میڈیا پارٹنرتھا۔ تقریب میں شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ اورسابق دہلی بی جے پی صدرمنوج تیواری، دہلی حکومت کے وزیرکپل مشرا، دہلی کے سابق میئرپرویش واہی، ڈپٹی میئرڈاکٹرمونیکا پنت، اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن ستیا شرما، متعدد ارکان اسمبلی کے علاوہ فاؤنڈیشن کے بانی برجیش رائے، ٹرسٹی سنتوش اوجھا، راجیوپاٹھک، اپوروا سنگھ، رادھے شیام یادو، کرشن دیوسنگھ اورپرمود کمارسمیت بڑی تعداد میں سماجی اورسیاسی شخصیات موجود تھیں۔ 

2025 میں ہوئی تھی ’بدریا‘ کی تاریخی شروعات

دہلی میں ’بدریا مہوتسو‘ کا یہ مسلسل دوسرا سال ہے۔ اس کی شروعات یکم ستمبر 2025 کوکناٹ پلیس کے سینٹرل پارک سے ہوئی تھی، جہاں ہرش ملہوترا بھی اس تاریخی موقع کے گواہ بنے تھے۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا، ثقافتی امورکے وزیرکپل مشرا اورسی ایم ڈی اپیندررائے کی موجودگی میں منعقدہ پہلے ایڈیشن نے خاصی توجہ حاصل کی تھی۔ سال 2026 میں ’بدریا‘ کا انعقاد تال کٹورہ اسٹیڈیم میں پہلے سے کہیں زیادہ بڑے اورشانداراندازمیں کیا گیا۔ پروگرام میں پدم شری مالنی اوستھی، پریا ملک، چندن تیواری، رشی سنگھ، سمردھ پاٹھک اورساتوک پاٹھک سمیت 20 سے زائد نامورفن کاروں نے کجری، ٹھمری اورساون-بھادوں کے روایتی گیت پیش کرکے سامعین کومحظوظ کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read