Bharat Express DD Free Dish

قومی

بہارکانگریس میں صدرعہدے پربڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اکھلیش سنگھ کو ہٹا کرراجیش کمارکونیا صدرنامزد کیا گیا ہے۔ یہ قدم اسمبلی الیکشن کودھیان میں رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ کانگریس نے اس تبدیلی سے دلت ووٹروں تک پہنچنے کی حکمت عملی تیارکی ہے۔

پرشانت کشور نے آر جے ڈی صدر لالو یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے لوگوں کو لالو یادو سے سیکھنا چاہیے کہ بچوں کی فکر کرنے کا کیا مطلب ہے۔ لالو یادو کے بیٹے نے نویں جماعت بھی پاس نہیں کی، پھر بھی وہ پریشان ہیں کہ ان کا بیٹا بہار کا راجہ بن جائے۔

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کو لے کر جاری سیاسی ہلچل کے درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشٹریہ جنتا دل لیڈر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی اور بیٹے تیج پرتاپ یادو کو مبینہ طور پر ’نوکریوں کے بدلے زمین‘ کے گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

کنہیا کمار کرو یا مرو کی صورتحال سے دوچار ہیں ،کنہیا کمار کو کانگریس نے آخری موقع دیا ہے اور آخری موقع کے طور پر کنہیا کو بہار کا سیاسی میدان دیا ہے، 2019 میں بہار کی سرزمین سے سیاسی مات کھائے ہوئے کنہیا کمار کو 2024 میں دہلی میں بھی ہار کا سامنا کرنا …

منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف میوزک کمپوزر الائیاراجا کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لندن میں راجا کی حالیہ سمفنی کارکردگی کی تعریف کی۔

ناسا کی خلابازسنیتا ولیمس اور بوچ ولمور کی 9 ماہ بعد زمین پر واپسی ہونے والی ہے۔ اس سے متعلق ہندوستان سمیت کئی ممالک میں اس سے متعلق کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لوگ ان کی کامیاب لینڈنگ کے لیے خدا سے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (MIAL)نے، جو اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ (AAHL) کا ذیلی ادارہ ہے، چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے (CSMIA) کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام اٹھایا ہے۔ ایم آئی اے ایل نے ائیرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک تجویز پیش کی ہے جس میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کرنے کے لیے یوزر ڈیولپمنٹ فیس میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ناسا کے خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر تقریباً نو ماہ کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، جس کی پوری دنیا منتظر ہے۔ اس درمیان مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے منگل کو انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یکم مارچ کو ولیمز کو ایک ذاتی خط بھیجا تھا۔

ناگپورمیں ہوئے تشدد کے بعد وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے اسمبلی میں بیان دیا، جس میں انہوں نے اس حادثہ کو منصوبہ بند حملہ بتایا ہے۔ ’چھاوا‘ فلم اور اورنگ زیب کا ذکرکرتے ہوئے پولیس پرحملہ کرنے والوں کو کسی چھوڑا نہیں جائے گا، چاہے وہ کسی بھی کونے میں چھپے ہوں۔

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر کپل مشرا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں انھوں نے قومی دارالحکومت میں 2020 کے اسمبلی انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ دشمنی کو فروغ دینے کے معاملے کے سلسلے میں ان کے خلاف ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر روک لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔