Bharat Express DD Free Dish

سنیتا ولیمس کی زمین پر واپسی پر مرکزی وزیر جیتندر سنگھ نے ظاہر کی خوشی، ہندوستان کی بیٹی نے سر فخر سے اونچا کردیا

ناسا کی خلابازسنیتا ولیمس اور بوچ ولمور کی 9 ماہ بعد زمین پر واپسی ہونے والی ہے۔ اس سے متعلق ہندوستان سمیت کئی ممالک میں اس سے متعلق کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ لوگ ان کی کامیاب لینڈنگ کے لیے خدا سے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے سنیتا ولیمس کو ہندوستان کی بیٹی قرار دیا ہے۔

اسپیس ایکس کا خلائی جہازخلا میں پھنسے ہوئے ناسا کے دوخلابازوں کولے کرزمین کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔ بوچ ولموراورسنیتا ولیمس اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہازمیں سوارہوکرزمین کی طرف آرہے ہیں۔ ہندوستانی وقت کے مطابق، بدھ کی صبح 3.27 بجے فلوریڈا کے ساحل پراترنے کی توقع ہے۔ سنیتا ولیمس کی زمین پرواپسی کے حوالے سے ہندوستان میں بھی خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

سنیا ولیمس ہندوستان کی بیٹی: مرکزی وزیر

مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے منگل کو ناسا کی خلا بازسنیتا ولیمس کوہندوستان کی بیٹی کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سنیتا ولیمس اوربوچ ولمورکے لوٹنے کا انتظار کررہی ہے، جنہوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرتقریباً 9 ماہ گزارے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ان پر فخر ہے۔ ان کی محفوظ واپسی کے لئے ملک دعا کررہا ہے۔ انہوں نے (سنیتا ولیمس) ہندوستان کی بیٹی ہونے کے ناطے پوری دنیا کو فخر محسوس کرنے کا موقع دیا ہے۔ انہوں نے اس کام کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، جو انہیں سونپا گیا تھا۔

سنیتا ولیمس کی ہندوستانی جڑوں کا ذکر

مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہا کہ ایک بہت ہی خوش آئند اتفاق یہ ہے کہ آج خود وزیراعظم نریندرمودی نے پارلیمنٹ میں مہا کمبھ پربیان دیا اوراتفاق سے سنیتا ولیمس نے بھی کمبھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سنیتا ولیمس کی گجرات میں ہندوستانی جڑوں کا بھی ذکرکیا۔

وزیراعظم مودی نے یکم مارچ کوسنیتا ولیمس کو لکھا خط

انہوں نے اس بات پربھی زوردیا کہ ہندوستانی خلائی سائنسدان بین الاقوامی سطح پرہلچل پیدا کررہے ہیں۔ جب وزیراعظم نریندرمودی کے سنیتا ولیمس کویکم مارچ کو لکھے گئے خط کے بارے میں پوچھا گیا تو وزیر مملکت نے کہا، “ان کے اورہندوستان کے درمیان بہت گہرا تعلق ہے، اوریقیناً گجرات، جس ریاست سے وہ تعلق رکھتی ہیں”۔ یہ اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ ناسا سمیت ہندوستان سے باہرزیادہ ترخلائی ایجنسیوں کے پاس اب اپنے زیادہ تراہم مشن کی قیادت ہندوستانی لڑکے اورلڑکیوں سے کروا رہی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read