Bharat Express DD Free Dish

Dr Jitendra Singh

مجوزہ قانون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے تمام مقدمات کی تحقیقات دو ماہ کے اندر مکمل کرنا لازمی ہوں گی۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خصوصی فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی ہدایت دی جائے گی تاکہ ان مقدمات کی تیز رفتار سماعت ممکن ہو سکے۔ چارج شیٹ داخل ہونے کے بعد عدالت کو تین ماہ کے اندر مقدمے کا فیصلہ کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔

بھارت میں خلائی شعبہ تیزی سے ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ کو بتایا کہ ملک میں اس وقت 400 سے زیادہ اسپیس اسٹارٹ اپس سرگرم عمل ہیں اور ان میں ہونے والی مجموعی سرمایہ کاری 500 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

مرکزی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پائیدار ترقی اور ماحولیات کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے دنیا کی قیادت کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماحول دوست طرزِ عمل میں فعال شمولیت کے ساتھ ’سیاروی تحفظ‘ کی عالمی تحریک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "سوچھتا ابھیان 5.0" نہ صرف صفائی کی مہم ہے ،بلکہ یہ ایک معاشی انقلاب کی شکل اختیار کر رہی ہے، جہاں کچرا اب بوجھ نہیں بلکہ کمائی کا ذریعہ بن رہا ہے۔۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے مضمون میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح بلیو اکانومی خوش حالی، پائیداری اور قومی طاقت کو یکجا کرتی ہے۔

جانکاری کے مطابق یہ سڑک حادثہ ڈوڈہ-بارتھ روڈ پر پونڈہ علاقے میں منگل کے روز پیش آیا۔ ایک ٹیمپو ٹریولر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کئی مسافر موجود تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔

ناسا کے خلانورد جانی کم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں شبھانشو شکلا بھی نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر میں کل 8 خلا باز نظر آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار کی آخری دہائی میں، ملک میں سائنس ٹیکنالوجی کی اختراع نے کافی ترقی کی ہے۔ آپ نے پچھلے تین چار دنوں میں جو ٹیکنالوجیز دیکھی ہیں، ان میں سے زیادہ تر 2014 کے بعد حاصل کی گئی ہیں۔

مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں جو واقعہ ہوا ہے اس کا نوٹس پی ایم مودی نے خود لیا ہے۔ وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جو بھی مناسب کارروائی ہوگی، حکومت اس پر غور کرے گی۔

اس تاریخی کامیابی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت سے منسوب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دور میں خواتین کی زیرقیادت اقدامات نے بے مثال رفتار حاصل کی ہے۔