Bharat Express DD Free Dish

قومی

غریب چیتنا سمیلن' کے دوران لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کچھ وعدے بھی کیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سابق وزیر اعلیٰ کے دور میں شیرگھاٹی میں شروع کی گئی اسکیموں کو دوبارہ نافذ کریں گے۔

ہندوستان کا روایتی مشروب ’’گولی سوڈا‘‘جو ملٹی نیشنل مشروبات کی کمپنیوں کے تسلط کی وجہ سے تقریباً غائب ہو گیا تھا، عالمی سطح پر واپسی کر رہا ہے۔

چین کی طرف سے ہوٹن پریفیکچر میں دو نئی کاؤنٹیوں کے اعلان کے بعد، جن کے کچھ حصے لداخ میں آتے ہیں، بھارت نے سفارتی ذرائع سے ’’سخت احتجاج‘‘ درج کرایا ہے۔

بی جے پی نے غازی آباد کے لونی سے ایم ایل اے نند کشور گرجر کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ پارٹی نے ان سے سات دن کے اندر وضاحت دینے کو کہا ہے۔

سنجے جھا نے کہا کہ کچھ لوگ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی عمر پر سوال اٹھا رہے ہیں، لیکن یہ سمجھنا ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ ابھی بھی سرگرم ہیں اور مسلسل اپنے کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ بہار کے لوگوں سب کچھ سمجھ میں آتا ہے، اور انتخابی سال میں اپوزیشن کی مایوسی صاف نظر آرہی ہے۔

بہار کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے پارس نے کہا کہ 2025 کے اسمبلی انتخابات میں ان لیڈروں کو ووٹ نہ دیں جو بدعنوانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور جنہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں بہار کو کوئی ترقی نہیں دی ہے۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے بنگلورو ٹیکنالوجی سینٹر سے 180 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی عالمی افرادی قوت کو کم کرنے کے منصوبے کے تحت اٹھایا ہے۔

پانچ مارچ کو کٹھوعہ میں تین شہری مارہون گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ ان کی لاشیں 8 مارچ کو ایک جنگلاتی علاقے میں ایک آبشار کے قریب فوج، پولیس، ڈرون اور سونگھنے والے کتوں کی وسیع تلاش کے بعد برآمد ہوئیں۔

روزہ داروں نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ برکتوں اور رحمتوں سے بھرا ہوا ہے۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی رحمت فرماتا ہے۔ اس قسم کی افطار پارٹی کے انعقاد سے آپسی بھائی چارہ بھی بڑھتا ہے۔ پیر کے روز شاہ کنڈ بلاک کے جامعہ حسینیہ مدرسہ میں دعوت افطار کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

آرایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے کرناٹک پریس کانفرنس میں اورنگ زیب سے لے کر مسلم ریزرویشن تک کے مسائل پرسنگھ کے موقف  کی وضاحت کی، بی جے پی صدر کے انتخاب میں دراڑ پر آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے نے کہا، ’بی جے پی اور آر ایس ایس کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے‘