Bharat Express

Delhi Air Quality: دہلی  میں کڑاکے کی ٹھنڈ سے کچھ راحت ، دہلی این سی آر میں  آلوگی کا لیول سنگین  

بدھ کو ہوا کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق میں تبدیل ہونے کی امید  ہے۔ اس سے آلودگی کی سطح میں مزید بہتری آئے گی

دیوالی سے پہلے ہی دہلی کی ہوا کا معیار 'خراب'، ایک ماہ بعد کیسے ہوں گے حالات؟

Delhi Air Quality: دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجہ سے  زندگی میں کافی اتھل پتھل مچا ہوا ہے  ۔دہلی  سمیت پور ے شمالی ہندوستان میں برفیلی  ہوائیں چلنے سے دہلی این سی آر میں  آلوگی کا لیول سنگین شکل اختیار کرگیا ہے۔ دہلی میں اے یوآئی  407 اور گریٹر نوئیڈا میں 418 درج کی گئی ہے ۔ دہلی این سی کے دیگر علاقوں میں آلودگی کا لیول کم وبیش اسی طرح کا بنا ہوا ہے۔

بدھ کو ہوا کا رخ شمال مغرب سے جنوب مشرق میں تبدیل ہونے کی امید  ہے۔ اس سے آلودگی کی سطح میں مزید بہتری آئے گی۔ تاہم حالات  زیادہ اچھے نہیں رہیں گے۔ دوسری جانب اگلے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی اور یوپی کے کئی علاقوں میں گھنی دھند اور سردی پڑ سکتی ہے جس میں بتدریج کمی آئے گی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق، دارالحکومت دہلی کو گزشتہ 23 سالوں میں تیسری بدترین سردی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ محکمہ  موسمیات کی جانب سے 14 جنوری سے دوبارہ سردی بڑھنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ماہر موسمیات آر کے جینامنی نے کہا کہ 3 سے 9 جنوری تک دہلی میں لگاتار 5 دن تک سردی کی لہر رہی۔ ان پانچ دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری کے آس پاس رہا۔

سموگ کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے۔ سموگ زہریلے ذرات پر مشتمل ہوتا ہے جیسے نائٹروجن آکسائیڈ، غیر مستحکم نامیاتی مرکبات اور سلفر ڈائی آکسائیڈ۔
درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے کئی بیماریوں کا خطرہ ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ سردی کے  موسم ہونے کی وجہ سے نزلہ، زکام، دمہ اور نمونیا جیسی بیماریاں ہونے لگتی  ہیں ۔ ایسے میں سردیوں میں اپنی صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

 

Also Read