Bharat Express DD Free Dish

قومی

وقف بورڈ اور وقف ترمیمی بل اس وقت پورے ملک میں خبروں میں ہے۔ چائے کے اسٹال سے لے کر پارلیمنٹ تک میں اس پر بحث جاری ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ یہ بل کابینہ کے پاس ہونے کے بعد ہی ایوان میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بل پیش کرنے سے پہلے اسے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کو بھیجا گیا،

برسوں سے وقف املاک کے تنازعات قانونی الجھنوں میں پھنسے ہوئے ہیں، جس سے خاندانوں اور برادریوں کو طویل لڑائیوں میں الجھا دیا گیا ہے۔ بل اس پیچیدگی کو ختم کرتا ہے اور متاثرہ فریقوں کو براہ راست ہائی کورٹ سے انصاف مانگنے کا حق دیتا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے سخت اعتراض ظاہرکیا ہے۔ بورڈ کا ماننا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے اور وقف جائیداد پر حکومت کا کنٹرول بڑھاتا ہے۔ بل کی مخالفتم یں 5 کروڑ سے زیادہ ای-میل بھیجے گئے ہیں، لیکن حکومت نے کوئی توجہ نہیں دیا ہے۔

وقف ترمیمی بل 2024 لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ بل پربحث کے لئے 8 گھنٹے کا وقت متعین کیا گیا ہے۔ راجیہ سبھا میں کل یعنی جمعرات کو اس بل پر بحث کے لئے 8 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ تاہم اپوزیشن پارٹیاں پوری طرح سے اس بل کے خلاف ہیں اوروہ ایوان کے اندراور باہرہنگامہ کر رہی ہیں۔

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو بلڈ شوگر بڑھنے سے پریشان ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ گزشتہ دو دنوں سے علیل تھے۔ آج (بدھ) کی صبح سے ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔

پرمود تیواری نے وقف ترمیمی بل پر کہا ہے کہ یہ بل غیر آئینی ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے یہ بل لا رہی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو توڑنےوالا بل قرار دیا۔

اے آئی ایم آئی ایم دہلی کے ریاستی صدر Shoaib Jamai نے کہا کہ اگر وقف بل کو زبردستی مسلمانوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر تحریک ہوگی اور اس کی شروعات دہلی سے ہوگی۔ "تحریک وہیں سے شروع ہو گی جہاں پچھلی بار ختم ہوئی تھی۔"

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کی رہائش گاہ پر عید ملن تقریب میں تمام مذاہب کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

نیلم بین پاریکھ کا آخری سفر کل بدھ کی صبح 8 بجے ان کی رہائش گاہ سے شروع ہوگا اور ان کی آخری رسومات ویروال شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔