بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر راجیشور سنگھ سے کی ملاقات
Bharat Express Chairman Upendra Rai Meets Noida police commissioner Laxmi Singh and her husband Rajeshwar Singh, MLA, Sarojini Nagar: بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے منگل کے روز نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر راجیشور سنگھ جو سروجنی نگر سے ایم ایل اے ہیں، سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران پولیس کمشنر اور ان کے شوہرکو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہر جو کہ رکن اسمبلی بننے سے پہلے ای ڈی میں بطور افسر اپنی خدمت انجام دے چکے ہیں، کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ اس دوران نوئیڈا کی پولیس کمشنر لکشمی سنگھ اور ان کے شوہرنے سینئرصحافی کی باتوں کو غور سے سنا اور بھارت ایکسپریس کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔
-بھارت ایکسپریس