Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے پر اتوار کو کہا کہ آپ سبھی وزیر اعظم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ میں ان کے کام کرنے کے انداز سے بھی بخوبی واقف ہوں۔ ہم ان کے عزم سے بھی واقفیت رکھتے ہیں، میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں، جیسا آپ چاہیں گے ویسا ہی ہوگا۔

اگر تمام ریاستی اسمبلیوں کے ساتھ انتخابات کرائے جاتے ہیں تو اس کے لیے 20-25 لاکھ سیکورٹی فورسز کی ضرورت ہوگی۔ ون نیشن ون الیکشن میں بڑی تعداد میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کی ضرورت ہوگی۔

سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت، اس نازک وقت میں ملت اسلامیہ ہند کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ان کے انتقال سے ہم ایک مخلص خادمِ قرآن، باکمال منتظم، دینی و عصری تعلیم کے ممتاز ماہر، اور صاحبِ بصیرت عالم دین سے محروم ہو گئے ہیں۔

میڈیا کی دنیا سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر اور سینئر صحافی وجے رائے نہیں رہے۔ وہ سہارا ٹی وی کے ایڈیٹوریل ایڈوائزر بھی تھے۔

سی آر پی ایف جوان منیر احمد خان کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی پاکستانی خاتون کے ساتھ اپنی شادی چھپانے پر کی گئی ہے۔ ادھر منیر احمد نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے شادی کی اجازت ہیڈ کوارٹر سے لی تھی اور اس کے بعد ہی اس نے پاکستانی خاتون سے شادی کی۔

گورنر نے مرکزی فورسز کی تعیناتی، انکوائری کمیشن کا قیام اور ضرورت پڑنے پر آئین کی دفعہ 356 کے آپشن پر غور کرنے سمیت کئی سخت تجاویز دی ہیں۔ آرٹیکل 356 کا مطلب ریاست میں صدر راج نافذ کرنا ہے۔

حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مولانا ارشد مدنی نے کہا: "اگر حکومت واقعی ملک میں امن و امان چاہتی ہے تو اسے نفرت انگیز پالیسیوں سے باز آنا ہوگا۔ ہندو مسلم کے درمیان نفرت پھیلانا ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔"

شنکراچاریہ کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ راہل گاندھی اس سے قبل بھی اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے رہے ہیں، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب انہیں کسی مذہبی تنظیم کی جانب سے عوامی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کے خلاف ایک اور اہم فیصلہ لیتے ہوئے بگلہار باندھ سے دریائے چناب کا پانی کو پوری طرح سے روک دیا ہے اور حکومت شمالی کشمیر کے کشن گنگا بند پر بھی اسی نوعیت کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر پہلے بھی اس معاملے پر ہندوستان کے موقف کو واضح کر چکے ہیں، جب ہندوستان کے فیصلوں سے مغرب میں تشویش پیدا ہوئی تھی۔ ایسا ہی ایک فیصلہ ہندوستان کا روس سے تیل درآمد کرنے کا اقدام تھا جب مغرب نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ کے دوران ماسکو پر پابندیاں عائد کی تھیں۔