Bharat Express DD Free Dish

قومی

جے ڈی وانس نے پہلگام حملے پر وزیر اعظم سے بات کی ہے اور کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لڑائی میں ہندوستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

"سعودی عرب کی وزارت خارجہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔"

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور تشدد پر مبنی کارروائی قرار دیا۔

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنے بیان میں عوام خواص اور میڈیا سے صبر وتحمل سے کام لینے اور امن وقانون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خرابی کا سبب والی ہر سرگرمی سے کلی اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے کشمیری شخص کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

پہلگام میں منگل کے روز ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد وزیراعظم مودی نے وطن واپسی کے فوراً بعد ایک ہنگامی میٹنگ کی، جس میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوبھال، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، خارجہ سکریٹری وکرم مِسری اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

پہلگام حملے کے بعد ہندوستان پاکستان کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری  کررہا ہے ۔آج شام سی سی ایس کی اہم میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق کچھ سخت فیصلے لئے جاسکتے ہیں ۔

پہلگام میں ہوئے افسوسناک دہشت گردانہ حملے کے بعد پہلگام میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو واپس لانے کے لیے حکومت نے خصوصی ٹرین شروع کی ہے۔

اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوابی کارروائے کرے اور اس اس معاملے پر ایک آل پارٹی میٹنگ کا بھی انعقاد کرے۔

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے فون پر رابطہ کیا اور حملے کو "سفاکانہ" قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق البانیز نے بھارتی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔