Bharat Express DD Free Dish

SC condemned the Pahalgam terrorist attack: سپریم کورٹ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، عدالت میں موجود ججز اور وکلاء نے مہلوکین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور تشدد پر مبنی کارروائی قرار دیا۔

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ اور تشدد پر مبنی کارروائی قرار دیا۔ متفقہ طور پر منظور کی گئی ایک قرارداد میں عدالت عظمیٰ نے گہرے دکھ اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ تشدد کے اس شیطانی عمل نے سب کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور یہ دہشت گردی کو جنم دینے والی بربریت اور غیر انسانی سلوک کی واضح یاد دہانی ہے۔‘‘

عدالتی عملے میں مہلوکین کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی

عدالت نے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون ملے اور جو زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہوں۔ قوم غم کی اس ناقابل بیان گھڑی میں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔‘‘ عدالت اور رجسٹری میں موجود ججز، وکلاء، عدالتی عملہ اور دیگر نے متاثرین اور ان کے عزیزوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کیا جائے وقوعہ کا دورہ

وہیں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلگام کے بیسرن گھاس میں حملے کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے صورت حال کا جائزہ لیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچتے ہوئے شاہ نے تشدد سے متاثرہ جائے وقوعہ پر اترنے سے پہلے علاقے کا فضائی سروے کیا۔انھوں نے سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ علاقے کا جائزہ لیا اور سینئر سیکیورٹی حکام نے موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد آج شام 6 بجے دہلی میں سی سی ایس کی میٹنگ میں وزیر اعظم کے علاوہ امت شاہ سی سی ایس کو بھی بریف کریں گے۔ وزیر داخلہ کے علاوہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر خارجہ جے شنکر، این ایس اے اجیت ڈوول اور پی ایم او کے پرنسپل سکریٹری میٹنگ میں موجود ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ سی سی ایس کی رکن وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن رات 10 بجے کے قریب دہلی پہنچیں گی، اس لیے اس میٹنگ میں ان کی شرکت کی غیر متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read