Haryana Violence: نوح کی شوبھا یاترا میں کیا کر رہے تھے ہتھیار؟ بجرنگ دل کی یاترا میں شامل رہے گئورکشک بٹو بجرنگی نے دیا بڑا بیان
Haryana Violence: مونو مانیسرکی ہی طرح بٹو بجرنگی کا بھی ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ مسلم فریق کو چیلنج کرتا ہوا نظرآ رہا ہے۔ اب تشدد سے متعلق گئو رکشک بٹو بجرنگی نے صفائی دی ہے۔
Gyanvapi Masjid: الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (ASI) کو گیان واپی مسجد سروے کی دی اجازت
21 جولائی کو مسلم فریق نے گیان واپی کا سروے کرنے کے ضلع عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ اور سروے پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسجد کے ڈھانچے کو نقصان پہنچے گا۔
Bharat Express to start Hindi Newspapers with multiple editions: اپیندر رائے جلد ہی شروع کرنے جا رہے ہیں ہندی اخبار ‘بھارت ایکسپریس’
'بھارت ایکسپریس' چینل کی طرح یہ اخبار بھی نیٹ ورک کے بنیادی اصول، ستیہ، ساہس اور سمرپن کا پابند رہے گا۔ پہلے مرحلے میں دہلی این سی آر، لکھنؤ، وارانسی، دہرادون اور گورکھپور میں اس اخبار کے ایڈیشن شروع کیے جائیں گے۔
Tomato Price: ٹماٹر کی قیمتوں میں لگی آگ میں مزید اضافہ ہوگا، 300 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے قیمت
سبزی منڈیوں کے ہول سیلرز کے مطابق آنے والے وقت میں ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک جا سکتی ہے۔ دہلی سے متصل نوئیڈا میں بھی ٹماٹر 300 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں۔
Haryana Violence: ‘یہ کیسی حب الوطنی ہے جہاں بھائی کو…’، راہل گاندھی نے نوح تشدد پر کہا – بھائی چارہ رکھیں، تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
نائب وزیر اعلی اور جننائک جنتا پارٹی دشینت چوٹالہ نے یاترا کے منتظمین - یعنی وشو ہندو پریشد – پر الزام لگایا اور کہا کہ انہوں نے انتظامیہ کو بھیڑ کا صحیح اندازہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر منتظمین حکام کو یاترا کے بارے میں صحیح جانکاری دیتے تو تشدد کو ٹالا جا سکتا تھا۔
Monu Manesar On Nuh Violence مونو مانیسر کا تازہ بیان: جنید ناصر قتل اور نوح تشدد میں میرا ہاتھ نہیں ہے، ہریانہ میں جو ہوا اس کیلئے معافی مانگتا ہوں ،لیکن۔۔۔۔
مونو مانیسر نے کہا کہ میرے سوشل میڈیا پوسٹ سے کچھ نہیں ہوا۔ ہم نے پہل نہیں کی، ان کی طرف سے کی گئی ہے۔ مومن خان کے حامیوں نے توڑ پھوڑ کی۔ ایم ایل اے مومن خان اس کے ذمہ دار ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ نوجوان یوٹیوبرز بھی ہیں جو کئی دنوں سے لوگوں کو اکسا رہے تھے۔
Jaipur-Mumbai Train Shooting: کسی بھی قسم کے ذہنی بیماری کا شکار نہیں تھاچیتن سنگھ:ریلوے
چیتن سنگھ کو منگل (یکم اگست) کو 7 اگست تک گورنمنٹ ریلوے پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کانسٹیبل کی تحویل کے لیے پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا۔اب سات اگست تک اس سے پوچھتاچھ کی جائے گی اوریہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ آخر اس نے ان لوگوں کو گولی کیوں ماری۔ فی الحال یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار نہیں تھا۔
28% tax on online gaming to be implemented : آن لائن گیمنگ پر 28 فیصدی جی ایس ٹی کا فیصلہ برقرار،یکم اکتوبر سے فیصلے کا ہوگا نفاذ
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ 28 فیصد جی ایس ٹی وصول کرنے کا فیصلہ انٹری لیول پر لیا جائے گا نہ کہ جیتی جانے والی رقم پر۔ وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ کونسل فیس ویلیو پر جی ایس ٹی وصول کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔
Half-naked Woman in Pilibhit: منی پور کے بعد یوپی کے پیلی بھیت میں بھی خاتون کو نیم برہنہ کرکے پٹائی، سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ویڈیو
پیلی بھیت کے نیوریا تھانہ علاقے کے گاؤں جٹ پورہ کی رہنے والی چاندنی دیوی کی زمین سے متعلق اپنے پڑوسی ہوری لال، لالتا پرساد اوردیگر سے دشمنی ہے، جس کی وجہ سے دو سال پہلے ایک مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ اس میں ہوری لال سمیت دیگرملزمین کو جیل جانا پڑا تھا۔
Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم معاملے میں راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں داخل کیا جواب، معافی مانگنے سے متعلق کہی یہ بات
Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم سے منسلک ہتک عزت معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں بدھ کے روز جواب داخل کرتے ہوئے سزا پر روک لگانے کی درخواست کی۔