CBI brings Monica Kapoor to India from US: دو دہائیوں سے مفرور مجرم آخرکار گرفتار، مونیکا کپور کو امریکہ سے ہندوستان لائی سی بی آئی
مونیکا کپور کا یہ کیس نہ صرف مالی دھوکہ دہی کی پیچیدہ سازش کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ قانون سے بچنا آسان نہیں، چاہے مجرم دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ چھپ جائے۔ یہ گرفتاری ہندوستان کی جانب سے بین الاقوامی مالی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کا ایک مضبوط پیغام ہے۔
Vande Bharat won the hearts of the Japanese: وندے بھارت نے جیتا جاپانیوں کا دل، اوساکا ایکسپو میں ہندوستانی ریل کی دھوم
ورلڈ ایکسپو 2025، جو 13 اپریل سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا، ہندوستان کے لیے اپنی کامیابیوں اور اختراعات کو عالمی اسٹیج پر پیش کرنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔ جاپان میں انڈیا پویلین کی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا آج بھارت کی ترقی کو احترام اور دلچسپی کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔
PM Modi addresses Namibian Parliament: ’’جن کے پاس کچھ نہیں ہے…ان کے پاس آئین کی گارنٹی…‘‘، نمیبیا کی پارلیمنٹ سے پی ایم مودی کا خطاب
پی ایم مودی نے کہا کہ چند ماہ قبل آپ نے ایک تاریخی لمحہ منایا، نمیبیا نے اپنی پہلی خاتون صدر منتخب کی۔ ہم آپ کی خوشی کو سمجھتے اور بانٹتے ہیں، کیونکہ ہندوستان میں ہم بھی فخر سے میڈم پرسیڈنٹ کہتے ہیں۔ یہ ہندوستان کے آئین کی طاقت ہے کہ ایک غریب قبائلی خاندان کی بیٹی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صدر ہے۔
PM Modi in Namibia Parliament: ہم گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں، عوام کی امیدیں اور خواب ایک جیسے، وزیراعظم مودی کا نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب
اس عظیم ایوان سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جو جمہوریت کا ایک مندر ہے۔ میں بھارت ماتا، جمہوریت کی جنم بھومی کا نمائندہ بن کر آیا ہوں اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے مبارکباد لایا ہوں
PM Modi in Namibia: ہماری دوستی سیاست سے نہیں، جدوجہد سے عبارت ہے، نمیبیا میں وزیراعظم نریندر مودی کا بیان
وزیر اعظم مودی نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد کہا کہ ہماری دوستی سیاست سے پیدا نہیں ہوئی، بلکہ جدوجہد، تعاون اور باہمی اعتماد سے بنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس اعزاز کو بھارت اور نمیبیا کے عوام، ان کی ترقی اور ہماری ناقابل شکست دوستی کے نام کرتا ہوں۔
IMD Alert: دہلی میں اچانک موسلادھار بارش نے لوگوں کی بڑھائی پریشانی، محکمہ موسمیات نے جاری کیا ریڈ الرٹ
آئی ایم ڈی نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل حکام کی طرف سے جاری کردہ تمام ایڈوائزری پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ گھر کے اندر ہی رہیں، دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح سے بند رکھیں اور آسمانی بجلی گرنے کے خطرے کے پیش نظر طوفان کے دوران درختوں کے نیچے پناہ لینے سے بچیں۔
”مہاراشٹر میں ہندی سے متعلق دادا گیری برداشت نہیں کی جائے گی“، رام داس اٹھاولے کا بڑا بیان
مرکزی وزیررام داس اٹھاولے نے مہاراشٹر میں ہندی زبان کے تنازعہ پرسخت موقف اختیارکیا ہے۔ انہوں نے غنڈہ گردی میں ملوث افراد کو جیل بھیجنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہرشہری کوکہیں بھی رہنے کا حق دیتا ہے۔ انہوں نے یوپی میں 2026 کے پنچایت اور2027 کے اسمبلی انتخابات میں آرپی آئی کی شرکت کا بھی اعلان کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو مل سکتا ہے 400 بیڈ کا ہاسٹل! وائس چانسلر اور رجسٹرار کو مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرمجمدار سے ملی یقین دہانی
شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کو پورا تعاون دینے اور ان کی تجویزکو باحسن طریق لینے کے لیے وزیر مملکت ڈاکٹر سوکانتا مجمدار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
Starlink gets approval from India’s space regulator: مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ہندوستان کے اسپیس ریگولیٹر سے ملی منظوری، جلد شروع ہوسکتی ہیں خدمات
اسٹار لنک پہلے ہی بھارت میں وی سیٹ (VSAT) فراہم کنندگان کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر دستخط کر چکا ہے۔ وی سیٹ (ویری اسمال اپرچر ٹرمینل) سروس فراہم کرنے والے سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ اور مواصلاتی حل پیش کرتا ہے، خاص طور پر ان جگہوں کے لیے جہاں زمینی رابطہ محدود یا بالکل نہیں ہے۔
Whenever I retire, will dedicate rest of my life to Vedas: جب سیاست سے ریٹائر ہوجاؤں گا تو باقی زندگی وید، اپنشد اور قدرتی کھیتی کے لیے وقف کردوں گا:امت شاہ
وزیر داخلہ نے دہلی میں منعقدہ ’سہکار سنواد‘ پروگرام کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی پر بات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کھاد کے میدان میں ابھی بہت کام ہونا باقی ہے، اور یہ شعبہ کوآپریٹو نظام کے ذریعے مزید مضبوط ہو سکتا ہے۔





