Bharat Express DD Free Dish

PM Modi in Namibia Parliament: ہم گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں، عوام کی امیدیں اور خواب ایک جیسے، وزیراعظم مودی کا نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب

اس عظیم ایوان سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جو جمہوریت کا ایک مندر ہے۔ میں بھارت ماتا، جمہوریت کی جنم بھومی کا نمائندہ بن کر آیا ہوں اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے مبارکباد لایا ہوں

ونڈہوک / نمیبیا — وزیراعظم نریندر مودی نے نمیبیا کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور نمیبیا کے درمیان کئی قدریں مشترک ہیں۔ دونوں نے نوآبادیاتی غلامی کے خلاف جدوجہد کی، دونوں اپنے شہریوں کی عزت نفس اور آزادی کو عزیز رکھتے ہیں اور دونوں گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور نمیبیا کے عوام کے خواب اور امیدیں ایک جیسی ہیں۔

یہ جمہوریت کا مندر ہے

وزیراعظم نے مودی نے اپنی تقریر کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ اس عظیم ایوان سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جو جمہوریت کا ایک مندر ہے۔ میں بھارت ماتا، جمہوریت کی جنم بھومی کا نمائندہ بن کر آیا ہوں اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی طرف سے گرمجوش مبارکباد لایا ہوں۔

جدوجہد، مساوات اور دوستی کی کہانی

انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ملکوں نے نوآبادیاتی حکمرانی کے خلاف جنگ لڑی۔ ہم آزادی، مساوات اور انصاف جیسے جمہوری اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے آئین ہمیں ان قدروں کی پاسداری کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ہم گلوبل ساؤتھ کا حصہ ہیں، اور ہمارے عوام کی امیدیں اور خواب ایک جیسے ہیں۔

ویلوتشیا میرابیلیس پلانٹ دوستی کی مثال

مودی نے نمیبیا کے قومی پودے ویلوتشیا میرابیلیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جس طرح یہ پودا وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے، ویسے ہی بھارت-نمیبیا دوستی بھی وقت کے ساتھ نکھرتی گئی ہے۔

جمہوریت اور مواقع کی طاقت

وزیر اعظم نے بھارت کی آئینی طاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے آئین کی طاقت ہے کہ ایک غریب قبائلی گھر کی بیٹی آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی صدر ہے، اور ایک عام غریب خاندان میں پیدا ہونے والا شخص تین بار وزیراعظم بن چکا ہے۔

نمیبیا کی خاتون صدر کو مبارکباد

انہوں نے نمیبیا کی پہلی خاتون صدر نیتمبونندی ندیتواہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے حال ہی میں پہلی خاتون صدر کا انتخاب کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ہمیں اس پر آپ کے فخر کا اندازہ ہے، کیونکہ ہم بھی فخر سے کہتے ہیں— میڈم پریذیڈنٹ۔

دوطرفہ تعلقات کو وسعت

اس موقع پر مودی نے نمیبیا کے ساتھ دفاع، سمندری سلامتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی (جیسے UPI)، زراعت، توانائی، صحت، ادویات، اور قیمتی معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بات کی۔

یہ خطاب وزیر اعظم مودی کے نمیبیا کے پہلے سرکاری دورے کا حصہ تھا، جو 27 سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا دورہ تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان کئی دو طرفہ معاہدوں اور تعاون پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے Tengi unene  لفظ پر اپنا اپنا خطاب ختم کیا۔ Tengi unene  نمیبیا کی اوشی وامبو (Oshiwambo) زبان کا فقرہ ہے، جو وہاں کی ایک عام بولی جانے والی زبان ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہے بہت شکریہ یا دل سے شکریہ۔ خطاب کے بعد نمبیائی ایوان کے ارکان نے کھڑے ہوکر وزیراعظم مودی کا استقبال کیا اور ایوان میں مسلسل تالیاں بجتی رہیں۔ وزیراعظم کا یہ خطاب بھارت-نمیبیا تعلقات کے تئیں ایک پیش رفت کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read