Bharat Express

Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم معاملے میں راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں داخل کیا جواب، معافی مانگنے سے متعلق کہی یہ بات

Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم سے منسلک ہتک عزت معاملے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں بدھ کے روز جواب داخل کرتے ہوئے سزا پر روک لگانے کی درخواست کی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

Rahul Gandhi Defamation Case: مودی سرنیم سے جڑے  ہتک عزت معاملے میں اپنی عرضی پر جمعہ کے روز (4 اگست) کو ہونے والی سماعت سے پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز یعنی 2 اگست کو سپریم کورٹ میں کہا کہ اپیل سیشن کورٹ میں زیرالتوا ہے۔ اس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے۔ اس لئے سزا پر سپریم کورٹ روک لگا دے۔ پورنیش مودی نے راست طور پران کا بیان نہیں سنا تھا۔ میرے معاملے کواستثناء کے طور پردیکھ کرریلیف دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت معاملے میں زیادہ سزا کی وجہ سے رکنیت گئی ہے۔ پورنیش مودی خود بنیادی طور پر مودی سماج کے نہیں ہیں۔ انہیں اس سے پہلے کسی کیس میں سزا نہیں ملی ہے۔ معافی نہیں مانگنے کے سبب مغرور کہنا غلط ہے۔

Also Read