Independence day 2023: کمار وشواس نے شاعرانہ انداز میں یوم آزادی پر حب الوطنی کے جذبے کو دیا فروغ
خود کمار وشواس کی طرف سے ٹوئٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پینگونگ جھیل کے قریب کوی سمیلن کا باقاعدگی سے حصہ بن رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے حب الوطنی پر مبنی نظمیں سنائیں جن میں "ہونٹوں پر گنگا ہو، ہاتھوں میں ترنگا ہو" شامل ہے۔
Delhi Politics: دہلی اسمبلی میں وقفہ سوالات پر ہنگامہ،قائد حزب اختلاف نے اسپیکر کو لکھا خط، کیا یہ بڑا مطالبہ
دہلی حکومت نے 16 اگست اور 17 اگست کو دو روزہ مانسون اجلاس بلایا ہے۔ جس کے بعد دہلی بی جے پی کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا ہے کہ پچھلے 3 سالوں سے ایوان کو غیر جمہوری اور من مانی رویہ کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ وقفہ سوالات کو بھی ختم کر دیا گیا ہے جس میں عوام سے متعلق اہم مسائل کو میز پر رکھا گیا ہے۔
SC will issue guidelines to strengthen self-regulation of TV channels: زہریلے اور نفرتی ٹی وی چینلوں کے آنے والے ہیں ”برے دن‘‘ ، سپریم کورٹ نے لگام لگانے کی تیاری کردی شروع
سی جے آئی چندرچوڑ نے سوال کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ ٹی وی چینلز خود سے احتیاط کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ عدالت میں کتنے لوگ آپ کی اس بات سے متفق ہوں گے۔ ہر کوئی پاگل ہوگیا کہ کیا یہ قتل ہے۔آپ جانچ شروع کردیجئے۔آپ کتنا جرمانہ لگاتے ہیں ؟ ایک لاکھ ۔ ایک چینل ایک دن میں کتنا کماتا ہے؟
اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے کا شیشہ ٹوٹا ملا، دہلی پولیس نے شروع کی جانچ
اتوار کی شام 5 بجے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے سرکاری بنگلے پرموجود کیئر ٹیکر نے شکایت دی کہ اسدالدین اوسی کے بنگلے کے گھر کا کسی نے شیشہ توڑ دیا ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے اپنی جانچ شروع کردی ہے۔
BJP MP Sakshi Maharaj attacks Rahul Gandhi: بی جے پی ایم پی ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان، کہا- ’راہل گاندھی کو ’پاگل خانے‘ میں ہونا چاہئے‘
Unnao News: اناؤ میں ساکشی مہاراج نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پرسخت تنقید کی ہے۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کے ’بھارت ماں کے قتل‘ والے بیان پرانہیں ’پاگل‘ بتا دیا۔
Speed of roll-out of 5G services: ہم نے5جی سروسز کے رول آؤٹ کی رفتار میں ہندوستان کو عالمی سطح پر قائدانہ مقام پر پہنچا دیا ہے:آکاش امبانی
آکاش امبانی، چیئرمین، Reliance Jio Infocomm Limited، نے کہا کہ حکومت ہند، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن اور 1.4 بلین ہندوستانیوں کے ساتھ اعلیٰ معیار کی 5 G خدمات کے تیز رفتار رول آؤٹ کے تئیں اپنی وابستگی کا احترام کرتے ہوئے، ہم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہم نے 5G سروسز کے رول آؤٹ کی رفتار میں ہندوستان کو عالمی سطح پر قائدانہ مقام پر پہنچا دیا ہے۔
Lok Sabha Election 2024: ’اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے الیکشن لڑیں…‘ سنجے راؤت کا بڑا دعویٰ
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ اگرپرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہں تو وہ یقینی طور پر جیت حاصل کریں گی۔
Adani-Hindenburg Case: اڈانی گروپ-ہنڈن برگ معاملے کی جانچ کے لئے سیبی نے سپریم کورٹ سے 15 دنوں کا مزید وقت مانگا
Adani-Hindenburg case: سیبی نے سپریم کورٹ سے ہنڈن برگ کی طرف سے اڈانی گروپ پر لگائے گئے الزامات کی جانچ سے متعلق 15 دنوں کا مزید وقت مانگا ہے۔
Himachal Pradesh: ہماچل میں تباہی، سولن سے منڈی تک قدرت کا قہر، بارش سے 24 گھنٹوں میں 21 کی موت
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی ہماچل حادثے پر ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہماچل پردیش کے سولن میں بادل پھٹنے اور شملہ کے سمر ہل کے شیو مندر میں بھاری مٹی کے تودے گرنے سے کئی لوگوں کی موت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔
Independence Day 2023: اینٹی ڈرون، 10 ہزار پولیس اہلکار، کیمروں سے چہروں کی پہچان… یوم آزادی پر دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
Independence Day 2023: یوم آزادی کے موقع پردہلی میں سیکورٹی کے لئے اس بار اے آئی پر مبنی چہرے کی پہچان کرنے والا سسٹم لگایا گیا ہے۔