CJI DY Chandrachud on Independence Day: چیف جسٹس نے کہا :انصاف تک رسائی میں روکاوٹوں کو دور کرنا سب سے بڑا چیلنج، من مانی گرفتاری اور انہدامی دھمکی کا بھی کیا ذکر
چیف جسٹس چندر چوڑ نے کہا، "عدالتی نظام کی طاقت انصاف فراہم کرنا ہے، اگر کسی شخص کو من مانی گرفتاری، انہدام کی دھمکی، جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطی کا نشانہ بنایا جاتا ہے، تو ایسے شخص سپریم کورٹ کے ججوں سے ہمت حاصل کرنی چاہیے۔
Independence day 2023: یوم آزادی پر یوپی میں ہر گھر ترنگا! ایم ایل اے راجیشور سنگھ کے ساتھ ہزاروں لوگوں نے منایا جشن
ڈاکٹر راجیشور سنگھ اتر پردیش کے سروجنی نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے معذوروں کے مفاد میں بھی کام کرتے رہے ہیں۔
20 lakh jobs for the youth of Bihar: Nitish: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کا بڑا اعلان، کہا- آئندہ سال تک ریاست کے نوجوانوں کو ملیں گی 20 لاکھ نوکریاں
وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’دو لاکھ 86 ہزار 461 سرکاری عہدوں پر تقرری کا معاملہ زیر عمل ہے، اور تین لاکھ 62 ہزار 104 نئی آسامیاں بنائی گئی ہیں۔‘‘ ایک لاکھ لوگوں کو نوکریاں اور 10 لاکھ کو روزگار ملا ہے۔‘‘
Bittu Bajrangi arrested in connection with Nuh violence: نوح فساد کا کلیدی ملزم بٹو بجرنگی ہوا گرفتار،مونو مانیسر ابھی بھی فرار
بٹو بجرنگی کے خلاف صدر تھانہ نوح میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اے ایس پی اوشا کنڈو کی شکایت پر بٹو بجرنگی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ نوح تشدد کے معاملے میں بٹو بجرنگی پر یہ دفعہ 148,149,332,353,186,395,397,506,25,54,59 لگائی گئی ہیں۔
Independence Day Celebration at Delhi State Haj Committee:دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں یوم آزادی کی تقریب منعقد،چیئرپرسن کوثر جہاں نے کی پرچم کشائی
دلچسپ اور قابل غور پہلو یہ ہے کہ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی سابقہ تقریب کے مقابلے اس بار جشن آزاد ی کی تقریب پر کچھ بہتر اتحاد کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا ،چونکہ حج کے اختتامی تقریب میں جس قسم کی تلخیاں،دوریاں اور ناراضگیاں دیکھنے کو ملی تھیں ،اُس تقریب کے مقابلے میں آج کی تقریب قدر بہتر رہی ۔
Sulabh International founder Bindeshwar Pathak passed away: سولبھ انٹرنیشنل کے بانی بندیشور پاٹھک کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال، پی ایم مودی نے کیا تعزیت کا اظہار
ڈاکٹر بندیشور پاٹھک اصل میں بہار کے ویشالی ضلع کے رام پور بگھیل گاؤں کے رہنے والے تھے۔ بتا دیں کہ سال 1991 میں انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر پاٹھک کے قائم کردہ ٹوائلٹ میوزیم کو ٹائم میگزین نے دنیا کے 10 منفرد عجائب گھروں میں شمار کیا تھا۔
Independence Day 2023: دس سال کا حساب،ہزار سال کا خواب، مہنگائی ،منی پور اور تشدد پر اپوزیشن کو جواب، لال قلعہ سے 90 منٹ کا پی ایم مودی کا خطاب
میں آپ میں سے آتا ہوں، میں آپ کے بیچ سے نکلا ہوں، میں آپ کےلیے جیتا ہوں۔ اگر مجھے خواب بھی آتا ہے، تو آپ کے لیے آتا ہے، اگر میں پسینہ بھی بہاتا ہوں تو آپ کےلیے بہاتا ہوں، اس لیے نہیں کہ آپ نے مجھے ذمہ داری دی ہے، میں اس لیے کررہاہوں کہ آپ میرے پریوار جن ہیں اور آپ کے خاندان کےممبر کے ناطے میں آپ کے کسی دکھ کو دیکھ نہیں سکتا ہوں۔
Baghel’s reaction to PM Modi’s comment on nepotism: اقربا پروری پر پی ایم مودی کے تبصرے پر بگھیل کا ردعمل، کہا- سیاسی خاندانی بیک گراونڈ کے لوگوں کو بی جے پی میں نہ ملے جگہ
77 ویں یوم آزادی کے موقع پر منگل کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوانی، خاندان پرستی اور اپیزمنٹ کو جمہوریت کی تین ایسی خرابیاں قرار دیا، جس نے ملک اور سماج کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔
PM Speech: ‘منی پور میں امن ہے تو امپھال سے تقریر کریں’، پی ایم مودی نے ریاست میں امن کی بات کی تو کانگریس لیڈر نے دیا چیلنج
وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ پر اپنے خطاب میں خاندانی سیاست پر بھی حملہ کیا۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ وزیر اعظم کو قومی دن اور سیاسی تقریب میں فرق نہیں معلوم۔
Independence day in Chhattisgarh: چھتیس گڑھ میں خواتین کے خلاف جرائم کے ملزم اب سرکاری نوکری نہیں کر سکیں گے
اس موقع پر بگھیل نے سرکاری کالجوں میں زیر تعلیم طلباء کو گھر سے کالج اور کالج سے گھر تک مفت بس ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔