BJD On One Nation, One Election: ون نیشن ون الیکشن پر کیا ہے نوین پٹنایک کی پارٹی بی جے ڈی کا رُخ
اڈیشہ کے سابق وزیر اور سینئر بی جے ڈی ایم ایل اے بدری نارائن پاترا نے کہا کہ پارٹی بیک وقت انتخابات کے بارے میں فکر مند نہیں ہے چاہے وہ کسی بھی وقت ہو جائیں
Owaisi demands a discussion on China in the special session of Parliament: اسد الدین اویسی نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں چین اور دیگر مسائل پر بحث کا کیا مطالبہ
واضح رہے کہ حکومت نے جمعرات کے روز 18 سے 22 ستمبر تک پانچ دنوں کے لیے پارلیمنٹ کا 'خصوصی اجلاس' بلانے کا اعلان کیا ہے، لیکن اس کے ایجنڈے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے، جس سے کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
Bihar News: چراغ پاسوان الیکٹرانک مال کا افتتاح کرنے پہنچے، ناشتے کو لےکر لوٹ مار شروع
چراغ پاسوان ناشتے کے تقسیم کے دوران کہہ رہے تھے کہ اس الیکٹرانک مال کا افتتاح 'بہار فرسٹ-بہاری فرسٹ' کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ بتا دیں کہ اسی دوران ناشتے کو لے کر چراغ پاسوان کے پروگرام میں لوگوں کی بھیڑ نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
Rajasthan Election 2023: راجستھان میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں تیز، اے ڈی جی نے رینج افسران کے ساتھ کی جائزہ میٹنگ
اے ڈی جی آنند سریواستو نے کہا ہے کہ بھرت پور رینج میں امن و امان مکمل طور پر قابو میں ہے۔ بھرت پور رینج میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں یہ کہا جا سکے کہ حالات قابو سے باہر ہیں۔ ضلع میں امن و امان اور جرائم بھی قابو میں ہیں
UP News: یہاں پڑھنے والا بچہ لکیر کا فقیر نہیں ہوگا،اٹل رہائشی اسکول کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بیان
وزیر اعلی یوگی نے اٹل بہاری واجپائی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے تھے کہ آدمی نہ بڑا ہوتا ہے نہ چھوٹا، آدمی صرف آدمی ہوتا ہے، کارکن ہی قوم کا بڑا ہوتا ہے، وہ اپنی محنت اور پسینے سے قوم کی تعمیر میں مدد کرتا ہے
Mohan Bhagwat Speech: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کا بیان، کہا ہندوستان ایک ہندو راشٹر ہے اور تمام ہندوستانی ہندو ہیں
آر ایس ایس کے سربراہ بھاگوت نے کہاکہ "ہندوستان ایک 'ہندو راشٹر' ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ نظریاتی طور پر تمام ہندوستانی ہندو ہیں اور ہندو کا مطلب تمام ہندوستانی ہیں۔ جو لوگ آج ہندوستان میں ہیں وہ ہندو کلچر، ہندو آباؤ اجداد اور ہندو سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں
INDIA Alliance Meeting in Mumbai: نتیش کمار کا مودی حکومت پر زبانی حملہ، کہا- جو مرکز میں ہیں وہ ہاریں گے، ہندو مسلم اور وقت سے پہلے الیکشن پر بھی کہی یہ بات
اپوزیشن اتحاد انڈیا کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کار نے کہا کہ کوئی ٹھکانہ نہیں ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتا ہے۔ اس لئے ہمیں الرٹ رہنا ہوگا۔
Exchange for Media Group Program: ایکسچینج فار میڈیا گروپ کے پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کی شرکت، ہوا والہانہ استقبال
ایکسچینج4میڈیا گروپ کی ہندی ویب سائٹ ’سماچار4میڈیا‘ کی طرف سے ’سماچار4میڈیا جرنلزم 40 انڈر40‘ کے دوسرے ایڈیشن کا آج یکم ستمبر کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔
Five important financial changes coming into effect from September: کیا آپ جانتے ہیں کہ ستمبر سے لاگو ہو رہی ہیں یہ 5 اہم مالیاتی تبدیلیاں
لوگوں کو اس مہینے کے آخر تک 2,000 روپے کے نوٹ بدلنے کا آخری موقع بھی ملے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مئی میں کہا تھا کہ لوگ 2000 روپے کے نوٹ کو ایکسچینج میں یا اپنے بینک کھاتوں میں جمع کر سکتے ہیں۔
INDIA Alliance press conference : عام انتخابات کیلئے انڈیا اتحادالرٹ،راہل نے بی جے پی کی شکست کو بتایا یقینی،لالو نے کہا ملک میں اقلیتی طبقہ ہے غیرمحفوظ
آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ اس اجلاس میں کئی تجاویز پیش کی گئیں ہیں ،کئی قرار داد کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی قرارداد یہ منظورکی گئی کہ جہاں تک ممکن ہوہم سب لوک سبھا2024 کا انتخاب متحدہ طور پر لڑیں گے۔یہ قرارداد بھی منظور کی گئی کہ ریاستی سطح پر سیٹ کی تقسیم کا کام جلدی سے جلدی پورا کرلیا جائے گا۔