Bharat Express

Exchange for Media Group Program: ایکسچینج فار میڈیا گروپ کے پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کی شرکت، ہوا والہانہ استقبال

ایکسچینج4میڈیا گروپ کی ہندی ویب سائٹ ’سماچار4میڈیا‘ کی طرف سے ’سماچار4میڈیا جرنلزم 40 انڈر40‘ کے دوسرے ایڈیشن کا آج یکم ستمبر کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندر رائے۔

’سماچار4میڈیا جرنلزم 40 انڈر40‘ کا دوسرا ایڈیشن آج (1 ستمبر) ایکسچینج 4 میڈیا گروپ کی ہندی ویب سائٹ ‘سماچار4میڈیا’ کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس نیوزنیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔ یہ پروگرام انڈیا انٹرنیشنل سینٹر(آئی آئی سی)، دہلی کے سیمینارہال میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

صحافیوں کواعزاز سے سرفراز کیا جائے گا

اس پروگرام کے تحت 20 مئی 2023 کومنعقدہ جیوری میٹنگ میں جیوری کے معززممبران کے اسکورنگ کی بنیاد پرفاتحین کے انتخاب کا عمل پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ جس کے تحت اب ان فاتحین کے ناموں کے اعلان کے ساتھ ساتھ انہیں اعزازسے نوازا جائے گا۔

اوپیندررائے کو خصوصی مقررکے طورپرمدعو کیا گیا

پروگرام میں مختلف پینل مباحثے اورمقررین ہوں گے۔ اس کے بعد شام کو تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندررائے کو ایکسچینج 4میڈیا گروپ کے سربراہ اورایڈیٹران چیف ڈاکٹرانوراگ بترا کی جانب سے پروگرام میں شرکت کے لئے اورایک مقرر کے طورپرپروگرام میں خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔

اوپیندررائے کو اے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا گیا

پروگرام میں نیوز چینل کی عظیم شخصیات، میڈیا ماہرین، مشتہرین، برانڈ مارکیٹرز، ماہرین تعلیم اورگلوبل میڈیا سے وابستہ بہت سے لیڈران ایک پلیٹ فارم پرموجود ہیں۔ پروگرام میں شریک مہمان ‘بدلتے ہوئے منظر نامہ میں میڈیا: چیلنجزاورمواقع’ پراپنے خیالات پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت ایکسپریس کے ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے کواے پی جے عبدالکلام ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ‘آئیکونک میڈیا پرسنالٹی آف دی کنٹری’ کے زمرے میں دیا گیا تھا۔

  بھارت ایکسپریس۔