Bharat Express

Exchange4Media

ایکسچینج4 میڈیا کی جانب سے پورے دن جشن صحافت کے عنوان سے مختلف موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے مذاکرہ میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر ایس وائی قریشی کے کلیدی خطبہ سے تقریب کا آغاز ہوا جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر مرکزی وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل اور سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے شرکت کی۔

ڈاکٹر بترا نے میڈیا پر بہت کچھ لکھا ہے اور وہ میڈیا، ٹیلی ویژن اور نیو میڈیا کے ایک تسلیم شدہ ماہر ہیں۔ ان کی کتاب، جس کا عنوان ہے "میڈیا مغلز آف انڈیا" ممکنہ طور پر 2025 میں شائع ہوگا۔

ملک کے 50 اعلیٰ پارٹی ترجمانوں کی فہرست تیار کرنے کا عمل مختلف مراحل میں مکمل کیا گیا۔ سب سے پہلے ایڈیٹوریل بورڈ سے منظوری لی گئی۔ پھر اس سے متعلق ڈیٹا تمام معتبر ذرائع سے جمع کیا گیا اور پھر ادارتی بورڈ کے سامنے رکھا گیا۔

’ایکسچینج4میڈیا‘ کے زیراہتمام اردوصحافیوں کو اعزاز سے سرفراز کئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب میں ظفرسریش والا نے اردو زبان کے مستقبل کے موضوع پر سینئرصحافی بشریٰ خانم کے ساتھ ایک مباحثہ کے دوران کئی سوالوں کا جواب دیا۔

ایکسچینج 4میڈیا گروپ کے زیر اہتمام دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ’جشن صحافت‘ کا انعقادکیا گیا، جس میں اردو کے 40 نوجوان صحافیوں کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ خاص بات یہ ہے کہ اردو صحافت کے اعزاز کے لئے یہ پہلا موقع ہے جب جیوری کے تحت انتخاب عمل میں آیا۔

ایکسچینج4میڈیا گروپ کی ہندی ویب سائٹ ’سماچار4میڈیا‘ کی طرف سے ’سماچار4میڈیا جرنلزم 40 انڈر40‘ کے دوسرے ایڈیشن کا آج یکم ستمبر کو انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Exchange 4 Media کے فلیگ شپ ایونٹ Pitch CMO Summit میں کئی بڑے برانڈس کے ڈائنامک لیڈران اپنی موجودگی درج کرا رہے ہیں۔