AIMPLB on Waqf Amendment Bill 2024: وقف ترمیمی بل مسلمانوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی، نہیں کریں گے قبول، مسلم پرسنل لا بورڈ نے کردیا بڑا اعلان
جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش ہونے سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ یہ مسلمانوں کے غیر آئینی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ سبھی مسلم تنظیموں کی رائے کونظراندازکرکے اوراپوزیشن اراکین کے مشوروں کوخارج کر کے بل کومنظوری دینے کی سفارش کرنا غیرجمہوری ہے۔
نوئیڈا پولیس نے 8 بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا، جعلی دستاویزات بھی برآمد
دہلی-این سی آر میں ہندوستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے بنگلہ دیشیوں کے خلاف مسلسل تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے تحت دہلی، غازی آباد اور نوئیڈا پولیس اپنے اپنے علاقوں میں لگاتار چھان بین کر رہی ہے۔
دوران چیکنگ سیکٹر 39 تھانے اور گاڑی چوروں کے درمیان تصادم، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک مجرم زخمی
گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران، اتر پردیش پولیس کے سیکٹر-39 تھانے میں گاڑی چوروں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ شرپسندوں نے چیکنگ کے دوران گاڑی نہیں روکی اور فائرنگ کردی۔ جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مجرم زخمی ہوگیا۔
BJP Objection to mosques loudspeakers: مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر بی جے پی کا اعتراض، کہا-شور کی آلودگی کے قانون کی ہو رہی خلاف ورزی
مہاراشٹرا میں بی جے پی نے اب مساجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو مسئلہ بنا دیا ہے۔ بی جے پی کسی بھی ایسی مسجد کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرائے گی جہاں لاؤڈ اسپیکر چلائے جا رہے ہیں۔
Sarojini Nagar Sports League: سروجنی نگرمیں کرکٹ کا بڑا ٹورنا منٹ، انٹراسکول کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کل
سروجنی نگراسپورٹس لیگ کی انٹراسکول کرکٹ چمپئن شپ کا گرینڈ فائنل 14 فروری کوآدرش انڈیا مانٹیسری اورسینٹ فرانسس مشن اسکول کے درمیان کھیلا جائے گا۔
President of Maharashtra Congress: راہل گاندھی کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے ہرش وردھن سپکال کو مہاراشٹر کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد کانگریس نے اب ایک بڑی تبدیلی کی ہے۔ راہل گاندھی کے قریبی ساتھی اور معتمد سمجھے جانے والے ہرش وردھن سپکال کو مہاراشٹر کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
President’s rule imposed in Manipur: منی پور میں صدر راج نافذ، سی ایم بیرین سنگھ نے 9 فروری کو دیا تھا استعفیٰ
منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 9 فروری کو ریاست کے سی ایم بیرین سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Parliament Budget Session: اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور افسوس ناک، وزیر خزانہ نے بجٹ پر دیا جواب
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ جمعرات کو ختم ہو گیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں عام بجٹ 2025-26 پر جواب دیا۔ ان کے جواب کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Jammu and Kashmir: جموں و کشمیرمیں اس سال جنوری میں 81 فیصد کم ہوئی بارش، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کیا تشویش کا اظہار
سی ایم عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ مسئلہ مرکز یا ایل جی یا کسی عہدیدار سے نہیں بلکہ موسم کی وجہ سے ہے۔ یہ گرمی واقعی مجھے پریشان کر رہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہمیں گرمیوں میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Fire broke out in Moradabad Factory: مرادآباد پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ، چاروں طرف پھیلا دھواں ہی دھواں، سانس لینا ہوا دشوار
اتر پردیش کے مراد آباد کے کٹگھر کوتوالی علاقے میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ یہ آگ اتنی شدید ہے کہ چاروں طرف دھوئیں کے بادل نظر آرہے ہیں۔





