منی پور کے سابق چیف منسٹر این بیرین سنگھ
President’s rule imposed in Manipur: منی پور میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 9 فروری کو ریاست کے سی ایم بیرین سنگھ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے یہ استعفی ریاست میں تقریباً دو سال سے جاری فرقہ وارانہ تشدد کے بعد دیا تھا۔ اس معاملے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کو لے کر ریاست میں ان پر تنقید کی جا رہی تھی۔ بیرین سنگھ کے استعفیٰ کے بعد یہ بات چل رہی تھی کہ صدر راج لگایا جا سکتا ہے۔
منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ نے 9 فروری کو دیا تھا اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ
منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ نے اتوار کی شام گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔ اس وقت خبریں تھی کہ، نئے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو جائے گا۔ ریاست میں 21 ماہ سے جاری تشدد کی وجہ سے بیرین سنگھ کافی دباؤ میں تھے۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی اس معاملے پر این ڈی اے سے لگاتار سوال کر رہی تھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ آئین کے مطابق کسی بھی ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے دو اجلاسوں کے درمیان 6 ماہ سے زیادہ کا وقفہ نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم منی پور اسمبلی کے معاملے میں یہ ڈیڈ لائن بدھ کو ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ریاست میں کسی بھی پارٹی یا اتحاد نے حکومت بنانے کا دعویٰ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں- Parliament Budget Session: اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد اور افسوس ناک، وزیر خزانہ نے بجٹ پر دیا جواب
10 فروری سے شروع ہونا تھا اسمبلی کا اجلاس
منی پور اسمبلی کا اجلاس 10 فروری سے شروع ہونا تھا۔ لیکن بیرین سنگھ کے استعفیٰ کے بعد اسے ملتوی کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔ یہ سب اس وقت ہوا جب کانگریس اسمبلی اجلاس میں بیرین سنگھ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاری کر رہی تھی۔ تاہم اب تمام سیاسی ہنگامہ آرائی ختم ہو گئی ہے اور ریاست میں صدر راج نافذ کر دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

