Sarojini Nagar Sports League: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سروجنی نگر میں سروجنی نگر اسپورٹس لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ٹورنا منٹ کی شروعات 4 دسمبر 2022 کو رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیشور سنگھ کے ذریعہ کی گئی تھی۔ کھیل صلاحیتوں کو نکھارنے اور نوجوانوں کو کھیل کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے منعقدہ سروجنی نگراسپورٹس لیگ اپنے چھٹے مرحلے کے آخری پڑاؤ پر پہنچ گیا ہے۔ اس لیگ کے تحت منعقدہ انٹراسکول کرکٹ چمپئن شپ کا گرینڈ فنالے 14 فروری 2025 (جمعہ) کو کھیلا جائے گا۔
آدرش انڈیا مانٹیسری بنام سینٹ فرانسس مشن اسکول
چمپئن شپ میں کل 48 ٹیموں کے 720 نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور 50 دلچسپ مقابلے کھیلے گئے۔ اب ٹورنا منٹ کے فائنل میں آدرش انڈیا مانٹیسری انٹرکالج اور سینٹ فرانسس مشن اسکول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل مقابلے میں فاتح ٹیم کو 50,000، اسپورٹس کٹ، ٹرافی اور تعریفی خط سے سرفراز کیا جائے گا جبکہ رنراپ ٹیم کو 25,000، اسپورٹس کٹ، ٹرافی اور تعریفی خط فراہم کئے جائیں گے۔ انعامات کی تقسیم ایم ایل اے ڈاکٹرراجیشور سنگھ کے ہاتھوں کیا جائے گا۔
سروجنی نگرکوکھیلوں کا مرکز بنانے کی پہل
اس لیگ کے تحت اب تک کھیلوں کے 5 بڑے مقابلے منعقد ہوچکے ہیں، جن میں 5200 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس لیگ کے تحت اب تک انڈر-19 گرلزباسکٹ بال ٹورنا منٹ، کرکٹ چمپئن شپ، فٹبال ٹورنا منٹ، والی بال چیمپئن شپ اورانٹرڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔ کرکٹ چیمپئن شپ کے چھٹے مرحلے میں انٹراسپورٹس کلب کے لیگ میچزتا حال جاری ہیں۔
سروجنی نگراسپورٹس لیگ سروجنی نگرکوکھیلوں کا مرکزبنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہورہی ہے۔ یہ ایونٹ مقامی نوجوانوں کی کھیلوں کی طرف حوصلہ افزائی کررہا ہے اورانہیں اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے۔ میڈیا کے مختلف اداروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کواس گرینڈ فائنل کی کوریج کے لئے پنڈال میں بھیجیں تاکہ اس دلچسپ میچ اورکھلاڑیوں کی محنت کی بھرپورتشہیرکی جاسکے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



