Bharat Express

قومی

دہلی میٹرو میں شراب کی دو بوتلیں لے جانے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن میٹرو میں شراب پینے یا ناروا سلوک کرنے پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم آر سی نے کہا ہے کہ میٹرو کے مسافروں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران مناسب رویہ رکھیں۔

ایک مساوی قوانین سے متعلق ملک میں عمل اور ردعمل کا دور تب شروع ہوگیا، جب وزیراعظم مودی نے یوسی سی سے متعلق کہا تھا کہ ایک ملک ایک ہی قانون سے چل سکتا ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بھی مہنگائی کے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں حکومت کو نشانہ بنایا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ پچھلے 9 سالوں سے عوام صرف مہنگائی کی آگ میں جل رہی ہے۔ نوجوان روز گار کے حصول کے لئے بھٹک رہے ہیں،لوگ پریشان ہیں، تاہم مرکزی حکومت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

دہلی یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کوئی بھی ملک ہو، اس کی یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے اس کی کامیابیوں کی حقیقی علامت ہیں۔ دہلی یونیورسٹی صرف ایک یونیورسٹی نہیں بلکہ ایک تحریک  ہے۔ اس یونیورسٹی نے ہر تحریک کو نئی تازگی بخشی ہے، اس یونیورسٹی نے ہرتحریک نئی زندگی دی ہے۔

تشدد کی آگ میں جلنے والے منی پور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ ریاست میں جاری بحران کی تازہ ترین پیشرفت میں وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ آج گورنر سے ملاقات کر کے اپنا استعفیٰ پیش کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق برین سنگھ آج دوپہر ایک بجے منی پور کی گورنر انوسویا اوئیکے کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

مانسون مہاراشٹر میں تباہی مچا رہا ہے۔ ممبئی کی سڑکوں پر پانی بھرنے سے کئی حادثات بھی ہو رہے ہیں۔ اس معاملہ کو لے کر شیو سینا (یو بی ٹی) نے اپنے اخبار سامنا میں ایک اداریے کے ذریعے شندے حکومت پر طنز کیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات سے پہلے مرکز کی مودی حکومت یکساں سول کوڈ کو لے کر بڑی پیش رفت کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت آئندہ مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ بل پیش کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں یکساں سول کوڈ بل لانے کی تیاری کر لی ہے

جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے تیرتھ یاتروں کے پہلے جتھے کو یہاں بھگوتی نگر کیمپ سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

دہلی یونیورسٹی 1 مئی 1922 کو قائم ہوئی تھی۔ پچھلے 100 سالوں میں یونیورسٹی نے بہت ترقی اور توسیع کی ہے اور اب اس کے 86 شعبہ جات، 90 کالجز، 6 لاکھ سے زیادہ طلباء ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی جمعہ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ہلکی بارش دیکھنے کو ملے گی