Bharat Express DD Free Dish

قومی

اندھیری ویسٹ کے رہنے والے انیس نے کہا کہ اب تو ہم لوگوں کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنے کے عادت ہو چکی ہے۔ ایسا ہر سال ہوتا ہے۔ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہمیں بہت طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں مزید بارش ہوگی۔ ایسے میں ہمیں دفتر جانے میں دقت ہو رہی ہے۔

ممبئی میں گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک اور عام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اس کا براہ راست اثر فضائی خدمات پر بھی نظر آرہا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وقت پر ہوائی اڈے پر پہنچیں اور اپنی پرواز کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹ رہیں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

بارش اور پانی بھر جانے کے درمیان شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے بی ایم سی پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھوٹالے کی وجہ سے ممبئی کی سڑکوں کی حالت خراب ہے اور بارش میں عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹھاکرے نے الزام لگایا کہ انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے ریاستی حکومت تین سال سے بی ایم سی کو کنٹرول کر رہی ہے اور جوابدہی طے نہیں ہو پا رہی ہے۔

’’سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ صرف عوام سے اپیل کرنے کے بجائے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے، نالوں کی صفائی اور بروقت انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ دہلی کے شہری بڑے بحران سے بچ سکیں۔‘‘

صدر شعبۂ اردو پروفیسرکوثرمظہری نے طلبہ سے کہا کہ تعلیم کا اصل مقصد محض کتابی علم حاصل کرنا نہیں بلکہ باہمی تعاون، یکجہتی اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بیداری سے نہ صرف جامعہ بلکہ پورے ملک میں ایک مثبت اور خوشگوار ماحول قائم ہوگا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ 22.40 لاکھ بنگالی مزدور جو دیگر ریاستوں میں کام کر رہے ہیں، اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر اعظم پہلے کمبائنڈ کمانڈرز کانفرنس سے سالانہ خطاب کرتے تھے لیکن اب اسے ہر دو سال میں ایک بار کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اتراکھنڈہائی کورٹ جی نریندر اورجسٹس آلوک مہرا نے سینئر ایڈوکیٹ کی درخواست کو قبول کرتے ہو ئے مقدمہ کی سماعت 23 ستمبرکوکئے جانے کا حکم جاری کیا۔ عدالت نے مرکزی حکومت کوبھی حکم دیا کہ وہ اگلی سماعت سے قبل جمعیۃ علماء ہند ودیگرکی پٹیشن پراپنا جواب داخل کرے۔

بھارت واپسی سے قبل شبھانشو نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: ’’میں ان شاندار لوگوں کو چھوڑ کر اداس ہوں جو اس مشن کے دوران میرے خاندان جیسے بن گئے، لیکن ساتھ ہی میں اپنے دوستوں، اہل خانہ اور بھارت کے سب لوگوں سے دوبارہ ملنے پر بہت پرجوش ہوں۔‘‘

میٹنگ کے اہم شرکاء میں وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خزانہ نرملا سیتارامن اور وزیر تجارت پیوش گوئل کے نام شامل ہیں۔