Bharat Express

قومی

سنجے راؤت نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کوایوان میں آکرمنی پور واقعہ پر بیان دینا چاہیے۔ کم از کم دس منٹ ہی صحیح ایوان میں آکر ملک کو منی پور واقعہ پر جانکاری دینی چاہیے۔ پانچ منٹ لوک سبھا اور پانچ منٹ راجیہ سبھا میں تو بیان دینا ہی چاہیے۔

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ملک کے تمام لوگوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہوں کہ ایوان میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بار ہا کہا کہ وہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے کہ رہے ہیں کہ ہر معاملہ پر بحث کے لئے تیار ہے، وزارت داخلہ منی پور معاملہ پر دونوں ایوانوں میں بحث کے لئے تیار ہیں ۔

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے اور ترنمول کانگریس لیڈر سدیپ بندیوپادھیائے ان قائدین میں شامل  ہیں جن سے راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ میں تعطل کو ختم کرنے کے لئے فون پر رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق، پولیس نے تفتیش کے دوران سیما کے دستاویزات، بشمول اس کا پاسپورٹ، پاکستانی شناختی کارڈ اور اس کے بچوں کے پاسپورٹ برآمد کیے ہیں۔ اس  میں مزید کہا کہ یہ تمام دستاویزات پاکستانی سفارت خانے کو اس بات کی تصدیق کے لیے بھیجی گئیں کہ آیا وہ پاکستانی شہری ہے یا نہیں۔

 Manipur Freedom Fighter wife: منی پور میں چل رہے نسلی تشدد کے دوران 28 مئی کو ککچنگ ضلع کے سیرو گاؤں میں ایک مجاہد آزادی کی 80 سالہ بیوہ کو اس کے گھر کے اندر زندہ جلاکر مار دیا گیا تھا۔ اب جوڑے کے بیٹے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وزیراعظم مودی سے سوال کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس صبح کیا ہوا تھا۔

انجو کے پاکستانی دوست نے بتایا کہ انجو 20 اگست کو ویزا ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی۔ وہ گھر کے ایک الگ کمرے میں خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ رہ رہی ہے۔ بتادیں کہ انجو پاکستانی ویزا لے کر نصراللہ سے ملنے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر دیر پہنچی ہے۔ وہ اصل میں اتر پردیش کی رہنے والی ہے اور شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ راجستھان میں رہ رہی ہے۔

لوک سبھا کی رکنیت برقراررکھنے کے لیے افضل انصاری نے الہ آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی تھی کہ حتمی فیصلہ آنے تک سزا کے خلاف دائر اپیل پر روک لگائی جائے۔ آج ہائی کورٹ نے افضل کی ضمانت منظور کر لی لیکن ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔

والد کے انتقال کے بعد محض 21 سال کی عمر میں عظیم پریم جی نے کمپنی کی کمان سنبھالی۔ ویجیٹبل آئل کے ساتھ ساتھ صابن کے کاروبار کو بھی انہوں نے خوب اونچائی دی۔سال 1980 میں پریم جی نے امریکن کمپنی سینٹینل کمپیوٹر کارپوریشن کے ساتھ مل کر ایک آئی ٹی کمپنی بنائی۔ بعد میں اس کمپنی کا نام بدل کروِپرو رکھ دیا گیا۔

بی جے پی یوپی میں اپنا خاندان بڑھانے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے، جب کہ اکھلیش یادو کا دعویٰ ہے کہ دو تہائی عوام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ ایس پی صدر نے دعویٰ کیا کہ اس بار یوپی میں اپوزیشن اتحاد بی جے پی کا صفایا کردے گا۔