Bharat Express DD Free Dish

قومی

وزارت نے کہا: "تمام ہتھیاروں کے نظام، جن میں میزائل سسٹمز، ڈرون کی شناخت و تباہی کے نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول نیٹ ورک، کمیونیکیشن سسٹمز اور ریڈارز شامل ہیں، نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔" نتائج کی تصدیق انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج، چندی پور پر نصب آلات کے ذریعے کی گئی، جنہوں نے پرواز کا ڈیٹا ریکارڈ کیا۔

اسی ماہ کے آخر میں OpenAI بھارت میں اپنی پہلی ایجوکیشن سمٹ کی میزبانی کرے گا، اور سال کے آخر میں ڈیولپر ڈے بھی منعقد کیا جائے گا۔ مقامی کرداروں کے لیے بھرتی پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔

اس ملاقات کے بعد پی ایم مودی نے کہا:"2014 میں 33 سال بعد کسی بھارتی وزیر عظم نے فجی کی سرزمین پر قدم رکھا تھا۔ مجھے یہ خوشی اور فخر حاصل ہوا کہ وہ موقع مجھے ملا۔ اس وقت ہم نے 'فورم فار انڈیا-پیسفک آئی لینڈ کوآپریشن' یعنی ایف آئی پی آئی سی کا آغاز کیا تھا۔

 پونچھ میں ایل اوسی کے پاس ڈرون دیکھے جانے کے بعد فوج کے جوانوں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ یہ سبھی ڈرون اتوار کی رات کو دیکھے گئے ہیں جوکہ کافی اونچائی پر اڑ رہے تھے۔

کانگریس نے کیرلا کے کانگریس رکن اسمبلی راہل ممکوٹاتھل پر بداخلاقی کے الزام کے بعد انہیں معطل کر دیا ہے۔ یہ الزامات ماڈل رینی این جارج اور مصنف ہنی بھاسکرن نے لگائے تھے۔ بی جے پی اورکمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ کانگریس نے جانچ کی یقین دہانی کرائی ہے، لیکن راہل ایم ایل اے کے عہدے پربرقرار رہیں گے۔

ریکھا گپتا پر حملے اور اس کے بعد سیکورٹی میں بار بار تبدیلی نے دہلی کی سیاسی اور حفاظتی صورتحال کو ایک بار پھر موضوعِ بحث بنا دیا ہے۔ اب دہلی پولیس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ کی مکمل حفاظت کو یقینی بنائے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا پیشگی سدباب کرے۔

26 اگست کو صبح تقریباً 10:30 بجے، پی ایم مودی  احمد آباد کے ہنسل پور میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کے مقامی پیداوار کا افتتاح کریں گے اور 100 ممالک کو بیٹری الیکٹرک گاڑیوں کی برآمدات کے آغاز کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ وہ اس موقع پر موجود عوام سے بھی خطاب کریں گے۔

بھارت خام تیل درآمد کرتا ہے اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ امریکہ بھی ان ممالک میں شامل ہے جو بھارت سے ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات خریدتے ہیں۔

ایک نجی نیوز ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں امت شاہ نے کہا:"دھنکڑ کا استعفیٰ خود میں واضح ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں صحت کی خرابی کو وجہ بتایا ہے اور اپنی شاندار مدتِ کار کے لیے وزیراعظم، وزراء اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔"

یہ دورہ صرف سفارتی سطح پر بات چیت کا موقع نہیں بلکہ دو جغرافیائی طور پر دور ممالک کے درمیان ایک گہری شراکت داری اور ثقافتی ہم آہنگی کا اظہار بھی ہے۔ وزیر اعظم مودی اور وزیر اعظم سیٹوینی لِگامامادا رابوکا کی ملاقات نہ صرف موجودہ تعلقات کو مضبوط کرے گی بلکہ مستقبل میں تعاون کے نئے دروازے بھی کھولے گی۔