Bharat Express

قومی

اس ایپ پر کام کرنے کا سب سے بڑا فائدہ ہے اپنے وقت کے مطابق کام کرنا اور اپنی جگہ پر رہ کر کام کرنانیزاپنی صلاحیت کے مطابق کام کرنے کی آسانی اور پوری آزادی۔کیوں کہ ایک عام ملازم کو ہر روز کام کے لیے اپنے دفتر ،کمپنی یا کارخانہ جانا پڑتا ہے، بسوں میں دھکے کھانے  پڑتے ہیں اور پھر شام تک گھر واپس آنےکی جھنجھٹ سے ہر روز جوجھنا بھی پڑتا ہے۔

آج یعنی پیر کا روز پارلیمنٹ سیشن کا آٹھواں دن ہے۔ آج کے دن پھر پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور کا موضوع زوردار طریقے سے اٹھایا۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی آج صبح 11 بجے شروع ہوئی، جس کے بعد آج پھر لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں نے منی پور موضوع پر ہنگامہ کیا۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے گیان واپی پر یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان سے متعلق کہا کہ یہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ ہائی کورٹ میں ہے، اس کے باوجود وزیراعلیٰ اس پربیان دے رہے ہیں۔

سچن مینا کے والد نیترپال کے مطابق گھر کا راشن ختم ہوچکا ہے۔ پولیس کا گھرپر ہردم پہرہ رہتا ہے۔ فیملی کو بھوکوں مرنے کی نوبت آگئی ہے۔ اب انہوں نے پولیس کو خط لکھ کر یہ بڑا مطالبہ کیا ہے۔

منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ایک ایسا بیان دیا جو اپنے آپ میں حیران کردینے والا ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ آج ملک کے اندر خواتین کے خلاف جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

ایس پی رکن پارلیمنٹ  ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ وہاں نماز پچھلے 300 سالوں سے پڑھی جا رہی ہے۔ جس زمانے میں یہ سب کچھ ہوا اس وقت ملک پر مغل حکمرانوں کی حکومت تھی۔ ہم اپنے بھائیوں کے درمیان اس طرح دراڑ کیوں ڈال رہے ہیں؟ اس سے عوام کا نقصان ہوگا، ووٹ کی سیاست کرنے والوں کو ہی فائدہ ہوگا۔

گیانواپی کے اے ایس آئی سروے کو لے کر اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر گیانواپی کو مسجد کہا جائے گا تو اس پر تنازعہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مسلم فریق سے تاریخی غلطی ہوئی ہے، میرے خیال میں یہ تجویز مسلم کمیونٹی کی طرف سے آنی چاہیے۔

دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بی جے پی، ملک کی راجدھانی دہلی میں بکھری ہوئی نظرآتی ہے۔ کیونکہ پردیش بی جے پی میں لمبے وقت سے کئی ایسے لیڈران تنظیم میں اہم عہدوں پر بٹھائے جا رہے ہیں، جن کا زمینی سطح پر اپنا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ ملزم آر پی ایف جوان کی فائرنگ کا مقصد کیا تھا۔ پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔

حکومت نے بریلی کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری کو تبدیل کر کے انہیں 32ویں واہنی لکھنؤ کا سینا نایک بنادیا گیا  ہے۔ سیتاپورسے ایس پی گھولے سشیل چندر بھان کو بریلی کا  ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اضلاع میں ایس پیز کو تبدیل کیا گیا ہے۔