PM expresses condolences over loss of lives in cloudbursts: وزیراعظم مودی کا شدید بارش اور بادل پھٹنے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس، قدرت کے قہر کو پوری انسانیت کے لیے چیلنج قرار دیا، 5,400 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح
وزیراعظم مودی نے آج احمد آباد کے کھوڈل دھام گراؤنڈ میں 5,400 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا۔ انہوں نے احمد آباد میں روڈ شو بھی کیا۔
Guru Tegh Bahadur 350th Birth Anniversary: سکھ اورمسلمان برادریوں کے درمیان بھائی چارے کی ایک نئی مثال، انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر اور آئی ایم سی آر نے گرو تیغ بہادرکی 350 ویں برسی پربڑی تقریب
سکھ طنقے کے مذہبی پیشوا گرو تیغ بہادرکی 350 ویں برسی کی یادمیں منعقدہ کانفرنس انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے تعاون سے آئی ایم سی آر، آل انڈیا پیس مشن نئی دہلی اورکیندریہ سنگھ سبھا پنجاب کی مشترکہ کوششوں سے منعقدکی گئی۔
CJI Raises Concern Over Unlawful Demolitions: ’’قانونی طریقِ کار پر عمل کیے بغیر گھروں کو مسمار کرنا شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی‘‘، چیف جسٹس آف انڈیا گوئی کا ’’بلڈوزر جسٹس‘‘ پر تشویش کا اظہار
انھوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر کسی شخص کو مجرم قرار دیا جاتا ہے، تب بھی وہ قانون کی حکمرانی کا حقدار ہے۔
India-Fiji unveil major defence: بھارت اور فجی کا دفاعی اور سمندری سلامتی میں بڑے اقدامات کا اعلان، سُوا میں بھارتی ہائی کمیشن میں دفاعی اتاشی کا نیا عہدہ
وزیراعظم نریندر مودی اور فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، ہند-فجی تعلقات میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، جس کا مقصد انڈو پیسفک خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینا ہے۔ اس سال کے آخر میں ایک بھارتی بحری جہاز فجی کی بندرگاہ پر خیرسگالی دورہ کرے گا۔
Fijian Prime Minister meets President Murmu: فجی کے وزیر اعظم سیتی وینی رابوکا نے صدر دروپدی مرمو سے کی ملاقات
اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور فجی کے وزیر اعظم نے دو طرفہ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
Sports is a field that connects people: فجی اور بھارت میں کھیلوں کی اہمیت پر وزیراعظم مودی کا بیان، کہا—کھیل انسانوں کو جوڑنے کا ذریعہ ہیں، رگبی اور کرکٹ عوامی رابطے کی بہترین مثال
واضح رہے کہ وائیسلے سریوی گزشتہ سال بھارت کی مردوں اور خواتین کی رگبی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر ہوئے تھے۔ سریوی فجی کے سابق رگبی یونین کھلاڑی اور کوچ ہیں اور ورلڈ رگبی ہال آف فیم میں شامل ہیں۔ وہ رگبی سیونز کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں اور ’’کنگ آف 7s‘‘ کے لقب سے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔
Best relief package in the country: ہماچل پردیش میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریاں — 303 ہلاک، 625 سڑکیں بند، ملک کا سب سے بہترین ریلیف پیکیج منظور
وزیر جگت سنگھ نیگی نے عوام سے اپیل کی کہ ریڈ الرٹ کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ مسلسل بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش جاری ہے۔ ’’میری گزارش ہے کہ صرف ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے نکلیں، اس وقت سب سے ضروری اپنی حفاظت ہے۔‘‘
Delhi High Court Blocks Disclosure of PM Modi’s Degree: پی ایم مودی کی بیچلر ڈگری کا ریکارڈ نہیں دکھائے گی دہلی یونیورسٹی، ہائی کورٹ نے سی آئی سی کے حکم کو کالعدم قرار دیا
دہلی یونیورسٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ طلبہ کا ریکارڈ ایک اعتماد کی حیثیت رکھتا ہے اور عوامی مفاد کے بغیر محض تجسس کی بنیاد پر کوئی بھی ذاتی معلومات RTI قانون کے تحت حاصل نہیں کر سکتا۔
Contract Workers’ Inclusion in Focus at JUD Seminar: دہلی میں جرنلسٹ یونین آف دہلی کے زیر اہتمام قومی سیمینار کا انعقاد، مزدوروں کے حقوق پر دیا گیا زور
یہ سیمینار محنت کشوں اور صحافیوں کی جدوجہد کو ایک نئی سمت دے گا جو لگن اور یکجہتی کے ساتھ ان کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔
Supreme Court on Ali Khan Mahmudabad: پروفیسر علی خان محمودآباد کے خلاف ’آپریشن سندور‘ پر بیان کے معاملے میں سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، چارج شیٹ پر مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا
جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوائے مالا باگچی پر مشتمل بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب ہریانہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محمودآباد کے خلاف ایک ایف آئی آر میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی گئی ہے اور دوسری ایف آئی آر میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے وہ ایف آئی آر منسوخ کر دی جس میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی تھی، جبکہ دوسری ایف آئی آر میں مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا۔





