PM Modi Hails EV Plant in Gujarat as ‘Make in India’ Leap: احمد آباد میں ای وی بیٹری پلانٹ کا افتتاح ’’میک ان انڈیا‘‘ کا نیا باب: وزیرِ اعظم نریندر مودی
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ اب بھارت میں تیار کردہ الیکٹرک گاڑیاں 100 ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔ ساتھ ہی ہائبرڈ بیٹری الیکٹرولائٹ کی مقامی طور پر تیاری کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
Cloudburst in Doda: جموں کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے تباہی کا منظر، وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے سنبھالی کمان، ہیلپ لائن نمبر جاری
جموں کے ڈوڈہ میں بادل پھٹنے سے کئی گھر تباہ ہوگئے۔ اس کے بعد سے راحت بچاؤ کام جاری ہے۔ علاقے میں بھاری بارش ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ عمرعبداللہ جموں کا دورہ کرنے والے ہیں۔
PM Modi Inaugurates Suzuki’s e-Vitara: دنیا میں دوڑے گی ’میڈ ان انڈیا‘ ای وی، پی ایم مودی نے کہا- ’میک فار دی ورلڈ‘ کی طرف بڑھ رہا ہے ہندوستان
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان اب عالمی سطح پر ’میک فار دی ورلڈ‘ کے ہدف کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اب ہندوستان میں بنی الیکٹرک گاڑیاں (ای وی) 100 سے زیادہ ممالک کو برآمد کی جائیں گی۔ ملک میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔
Priyanka Gandhi joins ‘Voter Adhikar Yatra’: ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں شامل ہوئیں پرینکا گاندھی، بہار کانگریس نے کہا- بن گیا ماحول
بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس یاترا کے ذریعے اپوزیشن پارٹی اتحاد کے لوگ عوام کے درمیان پہنچ کر انہیں اپنی بات بتا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام سے شروع ہوئی تھی۔ اس یاترا میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو سمیت اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے لیڈران بھی اس یاترا میں شامل ہیں۔
اختلاف رائے جمہوریت کی طاقت، لیکن ایوان کا وقارکم نہیں ہونا چاہئے… لوک سبھا اسپیکراوم برلا کا اپوزیشن کوپیغام
لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے حال ہی میں مانسون اجلاس کی تکمیل کے بعد اپوزیشن کوایک پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کی مضبوطی ہے۔ تاہم ارکان کوایوان کے اندراورباہرضابطہ اخلاق پرعمل کرنا چاہئے۔ عوام ہمارے قول وفعل کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ آزادی اظہار کو برقرار رکھتے ہوئے ایوان کے وقارکو برقرار رکھیں۔
PM Modi to flag off ‘e-Vitara’ today: ’ای-وٹارا‘ کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے پی ایم مودی نے کہا – یہ خود انحصاری اور گرین موبلٹی کے سمت میں اہم قدم
سبز توانائی کے میدان میں آتم نربھر بننے کی طرف ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، وزیر اعظم مودی منگل کے روز گجرات میں TDS لیتھیم آئن بیٹری پلانٹ میں ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈ کی مقامی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہندوستان کے بیٹری ماحولیاتی نظام کے اگلے مرحلے کا بھی افتتاح کریں گے۔ توشیبا، ڈینسو اور سوزوکی کا مشترکہ منصوبہ، یہ پلانٹ گھریلو مینوفیکچرنگ اور صاف توانائی کی جدت کو فروغ دے گا۔ اس کے ساتھ اب 80 فیصد سے زیادہ بیٹریاں ہندوستان میں تیار کی جائیں گی۔
Mumbai businessman gets threat: ’’بابا صدیقی کی طرح جان سے مار دیں گے…‘‘، ممبئی کے تاجر کو ملی دھمکی
ممبئی پولیس نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات اینٹی ایکسٹورشن سیل کو سونپ دی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو شبہ ہے کہ یہ معاملہ صرف کاروباری تنازعہ تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ وصولی کا بڑا ریاکٹ ہو سکتا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر سرگرم منظم جرائم پیشہ گروہوں اور غیر ملکی تجارتی تنازعات سے منسلک ہے۔
ED raids 13 locations of Saurabh Bhardwaj: عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، 13 ٹھکانوں پر مارے چھاپے، بدعنوانی سے جڑا ہے معاملہ
عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اس وقت کے وزیر سوربھ بھردواج اور ستیندر جین کے خلاف محکمہ صحت سے متعلق پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔ اس کیس کو بعد میں ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے کر اس سال جولائی کے مہینے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔
Rohini Acharya raises questions on SIR: روہنی اچاریہ نے ایس آئی آر کے عمل پر اٹھایا سوال، کہا- جسے کمل نہیں دِکھ رہا، اسے قرار دیا گیا مردہ
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے فعال سیاست میں آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان روہنی آچاریہ نے نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہئے، جن کے دل میں غریبوں کی عزت ہے انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہئے۔
PM Modi to flag off Maruti Suzuki’s first global EV: وزیر اعظم مودی آج گجرات میں ماروتی سوزوکی کی پہلی عالمی الیکٹرک کار ’ای-وٹارا‘ کو دکھائیں گے ہری جھنڈی
ہندوستان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی نے جنوری 2025 میں انڈیا موبلٹی گلوبل ایکسپو میں ’ای-وٹارا‘ کی نمائش کی۔ کمپنی کے چار ہندوستانی یونٹس کی کل سالانہ صلاحیت 26 لاکھ یونٹس ہے اور مالی سال 25 میں اس نے 3.32 لاکھ گاڑیاں برآمد کیں اور مقامی مارکیٹ میں 19.01 لاکھ یونٹ فروخت کیے۔ ’ای-وٹارا‘ کی تجارتی پیداوار منگل سے ہنسل پور پلانٹ میں شروع ہو جائے گی۔





