Bharat Express DD Free Dish

Rohini Acharya raises questions on SIR: روہنی اچاریہ نے ایس آئی آر کے عمل پر اٹھایا سوال، کہا- جسے کمل نہیں دِکھ رہا، اسے قرار دیا گیا مردہ

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے فعال سیاست میں آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان روہنی آچاریہ نے نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہئے، جن کے دل میں غریبوں کی عزت ہے انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہئے۔

روہنی آچاریہ

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے پیر کے روز بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) پر این ڈی اے حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) پر سخت حملہ کیا۔ پٹنہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اچاریہ نے الزام لگایا کہ ریاست بھر میں تقریباً 65 لاکھ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹا دیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عظیم اتحاد کے حامی ہیں۔

’’ہم بھی اس لڑائی میں لوگوں کے ساتھ شامل ہوں گے‘‘

روہنی اچاریہ نے کہا، ’’جس شخص کو کمل کو نہیں دکھ رہا ہے، اسے مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ ہم اسی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ہم بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور لالو پرساد یادو کے ذریعے آئین میں ہمیں دیئے گئے حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ ہم بھی اس لڑائی میں سارن کے لوگوں کے ساتھ شامل ہوں گے۔‘‘

سی ایم امیدوار کے سوال پر خاموش رہے راہل گاندھی

دوسری جانب، بہار میں ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران تیجسوی یادو نے اعلان کیا کہ وہ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو اگلا وزیر اعظم بنانے کے لیے کام کریں گے۔ حالانکہ، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے جب بہار میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ خاموش رہے۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روہنی اچاریہ نے کہا، ’’بہار کے لوگ چاہتے ہیں کہ تیجسوی وزیر اعلیٰ بنیں، باقی باتیں میٹنگ میں ہوگی۔ ہم جو بھی فیصلہ لیں گے، ابھی میڈیا کو نہیں بتائیں گے۔‘‘

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کے فعال سیاست میں آنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان روہنی آچاریہ نے نوجوانوں کی سیاست میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں آنا چاہئے، جن کے دل میں غریبوں کی عزت ہے انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہئے۔

اپنے بھائی تیج پرتاپ یادو کے مہوا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کے بارے میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے روہنی اچاریہ نے کہا، ’’سبھی کو الیکشن لڑنے کا حق ہے، کوئی بھی الیکشن لڑ سکتا ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read