Bharat Express DD Free Dish

قومی

یہ اعزاز جامعہ ہمدرد نے 2024 میں بھی حاصل کیا تھا اور اب تک NIRF کے آغاز 2016 سے لے کر یہ ساتویں مرتبہ ہے جب جامعہ ہمدرد فارمیسی میں نمبر ایک مقام پر رہا ہے۔

سیمنٹ کی لاگت عام طور پر کسی بھی مکان کی 10-12فیصد تعمیراتی لاگت پر مشتمل ہوتی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔

ٹیچرس ڈے ہر سال 5 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ یہ دن ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1888 میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک ممتاز محقق، فلسفی اور معلم تھے جنہوں نے تعلیم کو سماجی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا۔

روزمرہ کی اشیاء جیسے گھی، میوے، بوتل بند پانی (20 لیٹر)، نمکین، جوتے، ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد سلیب میں رکھا گیا ہے۔

اونم دس روزہ فصلوں کا تہوار ہے جو کیرالہ سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال اس کی تقریبات 26 اگست سے شروع ہوئیں اور آج تھروونم کے دن اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ یہ تہوار کیرالہ کے نئے سال ’کولا ورشَم‘ کے آغاز کا بھی نشان ہے۔

آرایس ایس کے تین روزہ اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی، آرایس ایس کی صد سالہ تقریبات اورمختلف شعبوں میں کام کرنے والی تنظیموں کے چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 7 ستمبرتک جاری رہے گا۔ 32 الحاق شدہ تنظیموں کے 320 نمائندے شرکت کریں گے۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہا کہ گیان واپی، متھرا اور کاشی جیسے معاملات پر آر ایس ایس کی کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر قسم کے مکالمے اور بات چیت کی حمایت کی جائے گی تاکہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔

9 ستمبر کو دونوں ایوانوں کے اراکین نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ ووٹنگ خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگی اور اس کے فوری بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی، جس کے بعد شام تک نتائج آنے کی توقع ہے۔

معظم جاہی مارکیٹ سے شو بھا یاترا کا آغاز ہوگا۔ راؤ کے مطابق گنیش اتسو سمیتی نے امت شاہ کو مشہور گنیش فیسٹیول کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ وزیرداخلہ شو بھا یاترا کا مشاہدہ کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

عید میلاد النبیؐ اسلامی کیلنڈر کے تیسرے مہینے ربیع الاول کی 12 تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن نبی کریمﷺ کی ولادت باسعادت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس میں ان کی حیاتِ طیبہ، تعلیمات، صبر و استقامت اور کردار کو یاد کیا جاتا ہے۔