Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah to visit Hyderabad: امت شاہ 6 ستمبر کو حیدرآباد میں گنیش وسرجن تقریب میں کریں گے شرکت، بی جے پی تلنگانہ کے صدر این رام چندر راؤ کا اعلان، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

معظم جاہی مارکیٹ سے شو بھا یاترا کا آغاز ہوگا۔ راؤ کے مطابق گنیش اتسو سمیتی نے امت شاہ کو مشہور گنیش فیسٹیول کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ وزیرداخلہ شو بھا یاترا کا مشاہدہ کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

حیدرآباد (تلنگانہ) — بی جے پی تلنگانہ کے صدر این رام چندر راؤ نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 6 ستمبر کو دوپہر کے وقت حیدرآباد پہنچیں گے اور شام 4 بجے گنیش وسرجن کے عظیم اجتماع سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حیدرآباد کا تاریخی ایونٹ ہے، جس میں ہر سال حسین ساگر میں لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔ شرکاء معظم جاہی مارکیٹ میں جمع ہوں گے جہاں سے شو بھا یاترا کا آغاز ہوگا۔ راؤ کے مطابق گنیش اتسو سمیتی نے امت شاہ کو دنیا کے سب سے مشہور گنیش فیسٹیول کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ وزیرداخلہ شو بھا یاترا کا مشاہدہ کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

جی ایس ٹی اصلاحات سے عوام کو ہوگا فائدہ

این رام چندر راؤ نے حالیہ جی ایس ٹی اصلاحات کو متوسط طبقے، کسانوں، طلبہ اور عام شہریوں کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف اشیاء پر جی ایس ٹی کو 28 فیصد سے 18، 12 فیصد سے 5، اور 5 فیصد سے صفر تک کم کرنا ’میڈ اِن انڈیا‘ اور ’میک اِن انڈیا‘ کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر پورے تلنگانہ میں وزیراعظم نریندر مودی کے لیے دودھ کا ابھشییک کیا جائے گا۔

جی ایس ٹی کی نئی شرحیں اور زمروں کی تفصیل

56ویں جی ایس ٹی کونسل اجلاس میں شرحوں کو دو بنیادی زمروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا:

5 فیصد — ضروری اشیاء و خدمات جیسے خوراک و کچن کے سامان (مکھن، گھی، پنیر، ڈیری اسپرڈز، پیک شدہ نمکین، بھجیا، مکسچر، برتن)، زرعی آلات (ڈرپ ایریگیشن سسٹم، اسپرنکلرز، بایو پیسٹی سائیڈز، مائیکرو نیوٹرینٹس، مٹی تیار کرنے والی مشینیں، ہارویسٹنگ ٹولز، ٹریکٹر اور ٹریکٹر ٹائر)، دستکاری اور چھوٹے صنعتی آلات (سلائی مشینیں اور پرزہ جات)، اور طبی ساز و سامان (تشخیصی کٹس، میڈیکل ڈیوائسز)۔

18 فیصد — زیادہ تر عام اشیاء و خدمات بشمول گاڑیاں (چھوٹی کاریں، 350 سی سی تک کی موٹر سائیکلیں)، الیکٹرانکس، گھریلو سامان اور پیشہ ورانہ خدمات، نیز تمام آٹو پارٹس پر یکساں شرح۔

40 فیصد — لگژری اور مضرِ صحت مصنوعات جیسے تمباکو، پان مصالحہ، سگریٹ، بیڑیاں، شکر والی کولڈ ڈرنکس، لگژری گاڑیاں، 350 سی سی سے زائد موٹر سائیکلیں، یاٹس اور ہیلی کاپٹرز۔

بی آر ایس رہنما کے معطلی پر ردِعمل

کے کویتا کی بی آر ایس پارٹی سے معطلی پر تبصرہ کرتے ہوئے این رام چندر راؤ نے کہا کہ کلیشورم پروجیکٹ میں بدعنوانی کا اعتراف خود کویتا نے کیا ہے۔ ان کے بقول بی آر ایس کے دورِ حکومت میں کرپشن ہوا اور اب عوام اس پارٹی پر یقین نہیں کریں گے۔ خیال رہے کہ یکم ستمبر کو بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے کلیشورم پراجیکٹ پر سی بی آئی انکوائری کے فیصلے پر ردِعمل دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس معاملے میں کے سی آر کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کی سازش ہریش راؤ اور سنتوش راؤ نے کی۔ اس بیان کے بعد انہیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read