Amit Shah dismisses Congress’s ability to challenge PM Modi: ’’راہل جی تلنگانہ یوتھ مورچہ کا صدر بھی آپ کو ہرا دے گا‘‘ امت شاہ کا کانگریس پر طنز، کہا-’’وزیراعظم مودی کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ہے کانگریس‘‘
امت شاہ نے پارلیمانی کارروائی میں خلل ڈالنے کے معاملے پر بھی اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے تیار ہے، جہاں ایس آئی آر سمیت متعلقہ معاملات پر بحث کی جا سکتی ہے۔
Amit Shah slams Congress at Hyderabad rally: ’’ریونت ریڈی نے تلنگانہ کو دہلی کے کانگریسی رہنماؤں کا اے ٹی ایم بنا دیا ہے‘‘ حیدرآباد میں وزیرداخلہ امت شاہ کا الزام
وزیرداخلہ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر الزام لگایا کہ انہوں نے پوری ریاست کو دہلی میں بیٹھے کانگریسی رہنماؤں کے لیے اے ٹی ایم بنا دیا ہے۔ شاہ نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کے لیے مختص رقم دہلی منتقل کی جا رہی ہے، جب کہ انتخابی وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
Loktantra Bachao, Arajakta Hatao March: حیدرآباد میں امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی کا ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ مارچ، مبینہ بے ضابطگیوں پر بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی کشمکش جاری
یہ مظاہرہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب جاری خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کو لے کر بی جے پی اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی محاذ آرائی جاری ہے۔ مارچ کے دوران بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور حامی پارٹی پرچم کے ساتھ سڑکوں پر نظر آئے
Amit Shah offers prayers at Bhagya Laxmi temple: وزیرداخلہ امت شاہ نے حیدرآباد کے بھاگیہ لکشمی مندر میں کی پوجا ارچنا، بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ پدیاترا کی کریں گے قیادت
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کی ملک گیر مہم ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ کے تحت پدیاترا کی قیادت کرنے کے لیے حیدرآباد پہنچے ہیں۔ بی جے پی نے یہ مہم اپوزیشن انڈیا بلاک کے بیانیے کا جواب دینے کے لیے شروع کی ہے۔
Telangana CM Takes Action Against Minister: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کا وزیر پر ایکشن، کونڈا سریکھا کابینہ سے برطرف، بیٹی نے لگائے تھے الزام
وزیراعلیٰ نے نریلا شاردا کو تلنگانہ ریاستی خواتین کمیشن، حیدرآباد کی چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق راجیہ سبھا رکن جی سدھا رانی کو کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KUDA) کا چیئرپرسن بنایا گیا ہے۔ کونڈا سریکھا کو کابینہ سے ہٹانے اور دیگر اہم عہدوں پر نئی تقرریوں کے بعد تلنگانہ کانگریس میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے امکانات ہیں۔
Owaisi challenges Telangana SIR: اسد الدین اویسی نے تلنگانہ میں خصوصی نظرثانی مہم پر اٹھائے سنگین سوالات، دستاویزکی شرائط آسان بنانے کا مطالبہ
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ جن ووٹروں یا ان کے والدین اور دادا دادی کے نام 2002 کی ووٹر فہرست میں موجود نہیں ہیں، ان سے 12 مخصوص دستاویزات میں سے کسی ایک کی فراہمی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ان میں سے چار دستاویزات تلنگانہ میں عملاً دستیاب ہی نہیں ہیں۔
Union Minister Kishan Reddy Attacks CM Revanth Reddy: ’کانگریس کا مطلب مسلمان‘، مرکزی وزیر کشن ریڈی کا تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ پر حملہ، مذہب پر مبنی ریزرویشن کے بیان پر سخت تنقید
مرکزی وزیر اور تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر شدید سیاسی حملہ کرتے ہوئے کانگریس پر مذہب کی بنیاد پر سیاست، اقلیتی خوشنودی اور سماجی انصاف کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ کشن ریڈی نے وزیر اعلیٰ کے مذہب پر مبنی ریزرویشن سے متعلق حالیہ بیانات اور اقدامات کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور مناسب وقت پر کانگریس کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
Amit Shah to visit Hyderabad: امت شاہ 6 ستمبر کو حیدرآباد میں گنیش وسرجن تقریب میں کریں گے شرکت، بی جے پی تلنگانہ کے صدر این رام چندر راؤ کا اعلان، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع
معظم جاہی مارکیٹ سے شو بھا یاترا کا آغاز ہوگا۔ راؤ کے مطابق گنیش اتسو سمیتی نے امت شاہ کو مشہور گنیش فیسٹیول کے مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا ہے۔ وزیرداخلہ شو بھا یاترا کا مشاہدہ کریں گے اور اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
Two journalists arrested in Telangana: تلنگانہ کی کانگریس حکومت میں وزیر اعلیٰ ریڈی کی تنقید پر مبنی ویڈیو پوسٹ کرنے والے دو صحافیوں کو کیا گیا گرفتار، اپوزیشن پر ان کی فنڈنگ کا الزام
یوٹیوب چینل پلس ڈیجیٹل نیوز نیٹ ورک کی منیجنگ ڈائرکٹر ریوتھی پوگاڈڈانڈا (44) اور ملازم تانوی یادو (25) عرف بندی سندھیا کو حزب اختلاف بھارت راشٹرا سمیتی کے ہیڈکوارٹر میں توہین آمیز ویڈیو شوٹ کرنے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔





