وزیر اعظم نریندر مودی۔
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اساتذہ کے دن کے موقع پر عوام کو، خصوصاً محنتی اساتذہ کو، مبارکباد دی اور کہا کہ ذہنوں کو سنوارنے میں اساتذہ کی لگن ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں لکھا: “تمام محنتی اساتذہ کو، اور سب کو، ٹیچرس ڈے کی ڈھیر ساری مبارکباد! ذہنوں کو سنوارنے میں اساتذہ کی لگن ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ان کی وابستگی اور ہمدردی قابلِ ستائش ہیں۔‘‘ وزیراعظم مودی نے اس موقع پر بھارت رتن سے نوازے گئے ممتاز عالم اور استاد ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی زندگی اور خیالات کو بھی یاد کیا، جن کی یوم پیدائش ہر سال 5 ستمبر کو اساتذہ کے دن کے طور پر منائی جاتی ہے۔
Wishing everyone, particularly all hardworking teachers, a very happy #TeachersDay! The dedication of teachers to nurturing minds is the foundation of a stronger and brighter future. Their commitment and compassion are noteworthy. We also remember the life and thoughts of Dr. S.…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 5, 2025
ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی خدمات
ٹیچرس ڈے ہر سال 5 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا سکے۔ یہ دن ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو 1888 میں پیدا ہوئے۔ وہ آزاد بھارت کے پہلے نائب صدر (1952-1962) اور دوسرے صدر (1962-1967) تھے۔ وہ ایک ممتاز محقق، فلسفی اور معلم تھے جنہوں نے تعلیم کو سماجی ترقی کا بنیادی ستون قرار دیا۔
قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے ملاقات
جمعرات کو وزیراعظم نے اس سال کے قومی ایوارڈ یافتہ اساتذہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اساتذہ کے کردار کو سراہا اور طلبہ میں خود انحصاری کا جذبہ پیدا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا: ’’بعض اوقات ہمیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ غیر ملکی مصنوعات ہمارے گھروں میں کیسے داخل ہو گئی ہیں۔ بچوں کو چاہیے کہ وہ ایک دن میں استعمال ہونے والی تمام غیر ملکی اشیاء کی فہرست بنائیں۔ آپ ایک پوری نئی نسل کو بیدار کر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے خوش قسمتی ہے کہ ہم وہ کام مکمل کریں جو مہاتما گاندھی نے ہمارے لیے چھوڑا۔‘‘
گرو-ششیہ روایت اور قومی خدمت
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ایوارڈ یافتہ اساتذہ کا انتخاب ان کی محنت اور مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے بھارت کی قدیم ’گرو-ششیہ‘ روایت کو قومی خدمت کا درجہ دیتے ہوئے کہا: ’’ایک ماں جنم دیتی ہے اور ایک گرو زندگی دیتا ہے۔ آج جب ہم ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی سمت بڑھ رہے ہیں تو یہ گورو-ششیہ روایت ہماری سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے۔ اساتذہ ایک مضبوط قوم اور بااختیار سماج کی بنیاد ہیں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


