Weather update: ان ریاستوں میں ہوگی بارش، محکمہ موسمیات نے پھر جاری کیا ریڈ الرٹ، جانیں دیگر ریاستوں کا حال
اگست کے مہینے میں مانسون کے کمزور یا ہلکے ہونے کے بعد سے راجستھان میں زیادہ بارش نہیں ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی راجستھان کے کچھ حصوں جیسے جے پور، بھرت پور اور جودھپور میں اگلے دو دنوں تک بارش ہو سکتی ہے۔
Nuh Violence: بٹو بجرنگی کے بعد اب مونو مانیسر ہوگا گرفتار؟ پولیس افسر نے کہی یہ بڑی بات
ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو ہوئے فرقہ وارانہ تشدد معاملے میں بٹو بجرنگی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بٹو بجرگی کے بعد مونو مانیسر کوگرفتار کیا جائے گا؟ مونو مانیسرپردومسلم نوجوان ناصر اورجنید کے قتل کا الزام ہے۔
Probe agency challenges anticipatory bail to Robert Vadra: ای ڈی نے رابرٹ واڈرا کی پیشگی ضمانت کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا، شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
دراصل، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر رابرٹ واڈرا لندن کے 12 برائنسٹن اسکوائر میں اپنی جائیداد کی تحقیقات کے دائرے میں ہیں۔ اس پراپرٹی کی قیمت تقریباً 18 کروڑ روپے ہے۔
Rahul Gandhi Ladakh Visit:راہل گاندھی آج لداخ کے دورے پرجا سکتے ہیں، کئی پروگرام میں کرسکتے ہیں شرکت؟
اس سال جنوری میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی جموں اور سری نگر پہنچے تھے۔ انہوں نے اس سال فروری میں جموں اور سری نگر کا ذاتی دورہ کیا، لیکن لداخ نہیں جا سکے۔
Jaipur-Mumbai Train Killing: آر پی ایف چیتن سنگھ کو ریلوے کیا برخواست،چلتی ٹرین میں چار لوگوں کے قتل کے الزامات
تکارام مینا کے علاوہ مرنے والوں کی شناخت پالگھر کے نالاسوپورہ کے رہنے والے عبدالقادر بھائی محمد حسین بھانپور والا (58)، بہار کے مدھوبنی کے رہنے والے اصغر عباس شیخ (48) اور سید ایس کے طور پر ہوئی ہے۔ (43) پورے معاملے کا ملزم چیتن سنگھ بوریولی عدالت کے حکم کے بعد فی الحال عدالتی حراست میں ہے۔
WHO Chief India Visit: !ایم مودی نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا بدلا نام،تلسی بھائی بن گئے ٹیڈروس اذانوم گیبریئس
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریئس نے میڈیا کو بتایا کہ مجھے تلسی بھائی کا نام پسند ہے کیونکہ 'تلسی' ایک دوا کا پودا ہے۔ میں نے ابھی یہاں کے فلاحی مرکز میں تلسی کا پودا لگایا ہے۔ مجھے اس نام سے بہت خوشی ہے کیونکہ اس کے بہت سے فوائد ہیں
Centre Presents SOP In SC: مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ سے کہا:افسران پر بے وجہ نہ چلائیں توہین عدالت کا مقدمہ، کمیٹی ممبران کے نام کا بھی نہ کریں فیصلہ
مرکز نے مشورہ دیا ہے کہ جب یہ بہت ضروری ہو، تبھی عدالت کسی افسر کو ذاتی طور پر حاضر ہونے کو کہے۔ اس دوران اس کے لباس پر غیر ضروری تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔مرکزی حکومت یہ بھی چاہتی ہے کہ کسی افسر کے خلاف توہین کا مقدمہ ان احکامات کی عدم تعمیل پر ہونا چاہیے، جن پر عمل کرنا اس کے لیے ممکن تھا۔
Chhattisgarh Politics: کانگریس لیڈر راہل گاندھی چھتیس گڑھ کا کریں گے دورہ، مہاسمند ضلع میں ہونے والے پروگرام میں کریں گے شرکت
رائے پور ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی ایم بھوپیش بگھیل نے کہا کہ 20 اگست کو ہماری راجیو گاندھی کسان نیا یوجنا اور بے زمین دیہی مزدور انصاف یوجنا کے تحت فنڈز تقسیم کیے جائیں گے۔ یہ پروگرام مہاسمند ضلع میں کیا جائے گا۔
Parliamentary Standing Committee: راہل گاندھی کو پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے لیے نامزد کیا گیا، این سی پی اور عام آدمی پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ کے نام بھی شامل
رکنیت کی بحالی کے بعد راہل گاندھی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں بھی شرکت کی جو 11 اگست تک جاری رہا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے کہا گیا کہ عام آدمی پارٹی کے نو منتخب لوک سبھا ممبر سشیل کمار رنکو کو زراعت، حیوانات اور فوڈ پروسیسنگ کمیٹی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
Imposed administrative system in Jammu and Kashmir: National Conference: جموں و کشمیر منتخب حکومت سے محروم، ‘مسلط کیا گیا نوکر شاہی نظام: نیشنل کانفرنس
ڈار نے کہا، "جب آرٹیکل 370 ہٹایا گیا تھا، پارٹی نے دعوی کیا تھا کہ وہ کشمیر میں خوشحالی اور ترقی لائیں گے. لیکن، آپ دیکھ رہے ہیں کہ زمینی صورتحال کیا ہے۔ یہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کی بات نہیں ہے۔ یہ ملک کے لوگوں کے بارے میں ہے جو جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والے انتشار کے بارے میں بی جے پی قیادت سے جواب مانگ رہے ہیں۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟