PM Modi & PM Wong inaugurates JN Port: وزیراعظم نریندرمودی اور سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے جے این پورٹ پی ایس اے ممبئی ٹرمینل فیز-ٹو کا کیا افتتاح
کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، تجارت، سرمایہ کاری، فِن ٹیک، صحت، مہارت سازی اور پائیداری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Stronger India-Singapore Strategic Partnership: وزیراعظم نریندر مودی اور سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ کی جامع اور نتیجہ خیز بات چیت، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، صحت اور ثقافتی روابط میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیراعظم وونگ نے کہا کہ سنگاپور بھارت کی اسکل ڈیولپمنٹ کی پہل کی حمایت جاری رکھے گا اور ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ منصوبوں میں تعاون کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوگا۔
India Set to Hit 43 GW Renewable Capacity in 2025: ہندوستان 2025 میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں کرے گا ریکارڈ 43 گیگا واٹ تک اضافہ: پرہلاد جوشی
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کی ترسیل میں رکاوٹوں جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن کی بنیاد پر وہ پُرامید ہیں کہ بھارت 2030 تک 500 گیگا واٹ قابلِ تجدید توانائی کے ہدف کو حاصل کر لے گا۔
Renewable energy investments in India rise: بھارت میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری میں 45 فیصد اضافہ، اگست میں 1.23 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، شمسی اور ہوائی توانائی کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری
رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی 2025 کے درمیان بھارت میں 21,151 میگاواٹ شمسی اور 3,976 میگاواٹ ہوائی توانائی کی پیداواری صلاحیت شامل کی گئی، جس سے مجموعی قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھ کر تقریباً 237.5 گیگاواٹ ہو گئی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ اضافہ نمایاں ہے، جب 13,889 میگاواٹ شمسی اور 2,339 میگاواٹ ہوائی توانائی شامل کی گئی تھی۔
JPMorgan سرمایہ کاری میں اضافے پر ہندوستان میں کارپوریٹ بینکنگ کو دے گا فروغ
سنگاپور میں مقیم برنک مین کے مطابق، ’’جیو پولیٹیکل ماحول، بشمول ٹیرف، پیچیدہ ہے لیکن JPMorgan ہندوستان میں اپنے کاروبار کے بارے میں ایک طویل مدتی اسٹریٹجک نقطہ نظر رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ بینک کی مقامی کارپوریٹ بینکنگ گزشتہ دو تین سالوں سے اپنی آمدنی میں سالانہ 30 فیصد اضافہ کر رہی ہے اور وہ اگلے چند سالوں میں اسی طرح کی ترقی کی توقع رکھتے ہیں۔
PM Modi’s Strategic Move: ٹرمپ ٹیرف کے باوجود وزیراعظم مودی کی حکمتِ عملی سے کسانوں کا تحفظ اور مصالحہ جات کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
بھارت کے مصالحہ جات 200 سے زائد ممالک میں، کسانوں کی آمدنی اور برآمدات میں نمایاں ترقی۔ ٹرمپ کے ٹیرف کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومت زرعی تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری، زرعی ویلیو چینز کو مضبوط بنانے، اور برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنے پر کام کر رہی ہے۔
Jamiat Ulema-E-Hind appeal Bombay High Court on Malegaon Case: مالیگاؤں2008 بم دھماکہ معاملہ: این آئی اے عدالت سے بری کئے گئے ملزمین کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے بامبے ہائی کورٹ کا کھٹکھٹایا دروازہ
مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی حصول انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Cabinet Approves ₹1500 Cr Scheme for Mineral Recycling: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں کابینہ نے اہم معدنیات کی ری سائیکلنگ کے لیے 1500 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری
حکومت کو امید ہے کہ اس اسکیم سے 270 کلوٹن سالانہ ری سائیکلنگ صلاحیت پیدا ہو گی، جس سے 40 کلوٹن اہم معدنیات ہر سال حاصل ہوں گی۔
Relief for minority migrants: افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان سے آئے اقلیتی مہاجرین کیلئے بڑی راحت، غیرقانونی قیام اور پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے پر بھی قانونی کارروائی سے مستثنیٰ
وزارت داخلہ نے ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے نیا جرمانہ نظام بھی جاری کیا ہے۔ مستثنیٰ فہرست کے علاوہ دیگر غیر ملکی اگر بغیر درست پاسپورٹ یا ویزا داخل ہوں تو انہیں پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
Services Sector Soars: خدمات کے شعبے کا پی ایم آئی 15 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچا، برآمدات میں ہوا بڑا اضافہ
HSBC کی چیف انڈیا اکنامسٹ پرنجل بھنڈاری کے مطابق ’’بھارت کا سروسز PMI بزنس ایکٹیویٹی انڈیکس اگست میں نئی آرڈرز کی بھرمار کی بدولت پندرہ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔‘‘





