Bharat Express

قومی

یہ موسلا دھار بارش 30 سے ​​40 منٹ تک جاری رہی۔ اسی دوران اچانک آسمان سے بجلی اس درخت پر گری  جہاں پرعمر خان اور اس کا ریوڑ تھا

اگوتا تھانہ علاقے کے گاوں کھیڑی میں پولیس کے ذریعہ مشن شکتی کے تحت پنچایت کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں گاوں کی خواتین سے متعلق پریشانیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے یکساں سول کوڈ (یو سی سی) کی وکالت کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’دوہری نظام کے ساتھ ملک کیسے چلے گا؟‘‘

ہندوستان میں ہر صبح 6 بجے خام تیل  کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ جون 2017 سے پہلےقیمتوں میں ہر 15 دن بعد نظر ثانی کی جاتی تھی۔

خریداروں کے ساتھ دھوکہ دہی کے معاملے پہلے ہی سپرٹیک آف کمپنیز اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف دہلی، ہریانہ اور اتر پردیش کے مختلف تھانوں میں درج ہیں۔

منی پور میں ہو رہی تشدد کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ اور مصر کے پانچ روزہ دورے سے واپسی کے بعد منی پور کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی منی پور گئے تھے۔ تاہم اس کے بعد بھی منی پور میں تشدد جاری ہے۔ منی پور میں تشدد 3 مئی کو شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد سے اپوزیشن بی جے پی حکومت کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سروے میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ دونوں پارٹیوں میں سے کس کو کتنی سیٹیں ملیں گی اور کس کو کتنا ووٹ شیئر ہوگا۔ اس حوالے سے ریاست کے 17 ہزار لوگوں سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ کس پارٹی کو کتنی سیٹیں مل سکتی ہیں، اس کے بعد جو نتائج آئے وہ واقعی حیران کن تھے۔

سرائے کیلا تھانہ کے تحت دھاتکی ڈیہہ گاوں میں سال 2018 کو ہوئی تبریز انصاری موب لنچنگ معاملے میں منگل کے روز 27 جون کو عدالت کا فیصلہ آیا ہے۔

بتا دیں کہ سرکاری طور پر اے این جھا ڈیئر پارک نام سے مشہور یہ پارک جنوبی دہلی کے حوض خاص علاقے میں پکنک کا ایک مشہور مقام ہے۔ یہ دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (DDA) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے الزام لگایا کہ ملک میں پسماندہ مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ مانگنے سے پہلے بی جے پی کارکنان کو گھر گھر جاکر معافی مانگنی چاہئے۔