Bharat Express

قومی

اتراکھنڈ اور ہماچل میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ندیاں تیز ہیں اور ریاستوں میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔

کئی ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی ڈیزل کی بنیادی قیمت پٹرول سے کہیں زیادہ مہنگی ہے۔ ہندوستان میں ڈیزل کی قیمتیں ہمیشہ پٹرول کی قیمتوں سے کم رہی ہیں جس کی وجہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان ٹیکس کے فرق کے مختلف لیول ہیں۔

آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت سمیت 10 تنظٰموں کے ذریعہ تمام ذات پات اورمسلک کے لوگوں میں بیداری پھیلانے اورملک کی تعمیر کے لئے 'تشدد سے پاک ہندوستان- 2024' کی تعمیر کا عزم کیا ہے۔

ٹکٹ کی تقسیم کے عمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ 22 اگست تک بلاک کانگریس کمیٹی کی سطح پر درخواستیں (امیدواروں سے) قبول کی جائیں گی۔ بلاک کانگریس کمیٹی 24 اگست کو اپنی میٹنگ بلائے گی۔

سوال یہ ہے کہ کیا دہلی پولیس اور ایکسائز انٹیلی جنس بیورو واقعی تھانے کے قریب بار گرلز کے ڈانس سے بے خبر ہیں؟ کیا وہ رات کے اندھیرے میں یہ اجتماعات نہیں دیکھ سکتے؟

لداخ کے دورے پر پہنچے راہل گاندھی نے ہفتہ کو موٹر سائیکل کے ذریعہ پینگونگ تسو (جھیل) تک کا سفر کیا۔ کانگریس نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز پر کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس میں راہل گاندھی بائیک چلانے کا لباس اور ہیلمٹ پہنے نظر آرہے ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت کے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق سال 2016 میں جب اسکالرشپ کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کیا گیا تو اس گھوٹالے کی پرتیں کھلنا شروع ہوگئیں۔ سال 2022 میں جب مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو اقلیتوں کی وزارت کا چارج دیا گیا تو اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔

اجے رائے نے ہفتہ کو یہ بھی کہا کہ امیٹھی کے لوگ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے۔ یہ کانگریس کارکنوں اور وہاں کے لوگوں کا مطالبہ ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ کانگریس اقتدار میں آئے۔ ہم جیت کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔

اسمرتی ایرانی نے  ایک پروگرام  میں کہا کہ "ایک ایسا شخص جو پارلیمنٹ میں مہذب سلوک نہیں دکھا سکتا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ واقعہ ان (راہل گاندھی) کے لئے شرمناک ہے نہ کہ میرے یا کسی دوسری خاتون رکن پارلیمنٹ کے لئے"۔ انہیں شرم آنی چاہیے۔ "

ہندوستان کی شمالی ریاست لداخ میں ایک جان لیوا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں کیاری قصبے سے 7 کلومیٹر دور ایک حادثے میں بھارتی فوج کے 9 جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔