Bharat Express

قومی

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے منی پور کے واقعہ کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منی پور کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سیاست اور بات کرکے حکمرانی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست کی وجہ سے ایسا واقعہ منی پور میں پیش آیا جہاں خواتین کے استھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے ترواننت پورم میں کہا کہ فسادات کی آڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عیسائیوں پر حملہ ہے۔ عیسائی قبائلی گروہوں کے گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔ سنگھ پریوار نے سیاسی فائدے کے لیے منی پور کو فسادات کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے

منی پورواقعہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ قابل مذمت ہے، ایے ناساز گار حالات ہونے کے باوجود وزیر داخلہ امت شاہ تین سے چار دنوں تک وہاں رہے، تاہم واقعہ میں لاپرواہی برتی گئی، یہ واقعہ افسوس ناک ہے

مئی میں کابینہ کی تشکیل کے دوران، یہ خبریں آئی تھیں کہ ہری پرساد وزارتی عہدوں کی دوڑ میں اس وقت ہار گئے جب چیف منسٹر نے ان کی شمولیت کی سخت مخالفت کی۔

پارس نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا کہ چراغ کے ساتھ جاری تعطل کو ختم کرنے کے لیے راجیہ سبھا کے راستے پارلیمنٹ جا سکتے ہیں یا پھر گورنر بن سکتے ہیں۔

پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ کو انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کی ایڈ ہاک کمیٹی نے ایشیائی کھیلوں کے لئے راست طور پر داخلہ دے دیا تھا۔ دونوں پہلوان جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل رہے تھے۔

ہفتہ کو بھیجے گئے خط میں جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے لکھا کہ 'ملک قبائلیوں کو توڑ پھوڑ کا شکار ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ خاموشی بھی بے رحمانہ جرم کا ایک چہرہ ہے۔ یہ میں بھاری دل کے ساتھ ریاست منی پور میں جاری تشدد کے حوالے سے لکھ رہا ہوں

منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں اب تک کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے

اگلے 60 سے 72 گھنٹوں میں ہتھینی کنڈ سے چھوڑا گیا تمام پانی دہلی پہنچ جائے گا۔ اب خوف اس بات کو لے کر ہے کہ کہیں اتنے پانی کے بعد دہلی کے نشیبی علاقے ایک بار پھر متاثر نہ ہا جائے۔

بی جے پی کسان مورچہ کے لیڈر سنجیو رانا نے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر سے ہماری بات پر جواب نہیں مل جاتا، تب تک ہم اس پر قائم رہیں گے۔