Bharat Express DD Free Dish

قومی

قومی اردو کونسل اورانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے اشتراک سے شمس العلما مولوی ذکاءاللہ کی کتاب 'سوانح عمری حاجی سمیع اللہ خان بہادر سی ایم جی' کا اجرا ومذاکرہ عمل میں آیا۔ سابق لیفٹیننٹ گورنرنجیب جنگ نے کہا کہ اے ایم یو کی تاریخ میں مولوی سمیع اللہ خان بہادرکا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپور سے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل "یوگی سرکار کی سوچی سمجھی سازش" کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اور اشتعال انگیز نعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔

بہار کو تعلیم کےمیدان میں تاریخی سوغات ملی ہے۔ مرکزی حکومت نے ریاست کے مختلف اضلاع میں 19 نئے مرکزی اسکول کھولنے کی منظوری دی ہے۔ بی جے پی اورجے ڈی یوکے علاوہ ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈران نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے پروزیراعظم نریندرمودی کا شکریہ ادا کیا۔

’’یہ ہماری نسل کے سویم سیوکوں کی خوش نصیبی ہے کہ ہمیں آر ایس ایس کے صد سالہ جشن کا ایسا عظیم موقع دیکھنے کو مل رہا ہے۔ میں اس موقع پر قوم کی خدمت کے عہد کو اپنی زندگی کے مرکز میں رکھنے والے لاکھوں سویم سیوکوں کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیرسید سعادت اللہ حسینی نے معروف عالمِ دین مولانا توقیررضا خان کی گرفتاری اوربریلی میں متعدد دیگر افراد کی پولیس حراست کوانتہائی تشویشناک معاملہ قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے ملک کوفرقہ وارانہ سیاست اورنفرت پرمبنی طرزِحکمرانی کی طرف دھکیلنے کی خطرناک …

مرکزی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ان نئے اسکولوں کے قیام سے معیاری تعلیم ان ریاستوں اور اضلاع تک پہنچے گی جہاں اس کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ یہ اقدام قومی یکجہتی، شمولیت اور خودکفیل بھارت کے مقصد کو بھی مضبوط کرے گا۔

مرکزی ملازمین کو جولائی، اگست اور ستمبر کا بقایا دیوالی سے ٹھیک پہلے اکتوبر کی تنخواہ کے ساتھ دیا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے سال میں دو مرتبہ مہنگائی بھتے میں ترمیم کی جاتی ہے۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف صدر پتن کے دورے سے قبل بھارت آئیں گے۔ سربراہی اجلاس کی تیاری اور اہم دوطرفہ معاملات پر گفتگو کا امکان۔

ستمبرکے مہینے میں ملک کا جی ایس ٹی کلکشن تیزی سے بڑھا ہے۔ حکومت کے وزارت خزانہ نے بدھ کے روز بتایا کہ ستمبر میں جی ایس ٹی کلکشن 1.89 لاکھ کروڑروپئے رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 1.73 لاکھ کروڑتھا۔ اگست 2025 میں بھی جی ایس ٹی کلکشن 1.85 لاکھ کروڑ روپئے سے اوپرتھی۔

وزیراعظم مودی نے یہ بھی کہا ’’سنگھ پر کئی بار حملے ہوئے، سازشیں رچی گئیں، اور اسے مرکزی دھارے سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی، لیکن سنگھ کا مقصد ہمیشہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت رہا ہے۔‘‘