Bharat Express

قومی

ہریانہ کے نوح میں 31 جولائی کو شوبھا یاترا کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کی آگ گروگرام، سوہنا، فریدآباد اور پلول تک پہنچ گئی تھی۔ اب ہریانہ حکومت نے نوح کے ایس پی کا ٹرانسفر کردیا ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا پرویڈیوپوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

 الہ آباد ہائی کورٹ سے گیان واپی مسجد احاطے کا سروے کرنے کے لئے اے ایس آئی کو ہری جھنڈی ملنے کے بعد آج (4 اگست) سے دوبارہ سروے کا کام شروع ہوگیا ہے۔

خبروں کے مطابق، ہریانہ کے پانی پت علاقے میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوگئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے اور پورے علاقے کو بند کردیا ہے۔

سعودی عرب کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کا ہندوستان پر وسیع اثر پڑ سکتا ہے۔ روس سستے داموں  میں خام تیل کی فروخت میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کر رہا ہے۔ ایسے میں ہندوستان کو دوبارہ ان ممالک سے خام تیل خریدنا پڑے گا، جو وہ پہلے کرتا تھا، جن میں سعودی عرب اہم ملک ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ راہل گاندھی کے اس بیان نے عام لوگوں کے ذہنوں میں کنفیوژن پیدا کر دی ہے کہ آئندہ انتخابات قومی اتحاد (این ڈی اے) اور  انڈیا کے درمیان لڑے جائیں گے۔ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ درخواست گزار نے الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کو بھی شکایت کی تھی، لیکن ای سی آئی نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

وزیراعلیٰ  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش خوش قسمت ہے کہ ہمیں بین الاقوامی لٹریچر فیسٹیول 'اْنمیش' اور لوک اور قبائلی تاثرات کے تہوار 'اتکرش' جیسے عظیم الشان اور باوقار تقاریب کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا۔ ہندوستان ایک بہت قدیم اور عظیم قوم ہے۔ ،

جماعت اسلامی ہند کے وفد کا تجزیہ ہے کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ اس تشدد کا باعث بنا، جس کو مناسب طریقے پرسنبھالنے میں پولیس فورس پوری طرح سے ناکام رہی اورجلوس کوکئی حساس علاقوں سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔

ہریانہ کے نوح میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں اب تک مونو مانیسر اور بٹو بجرنگی جیسے کلیدی ملزمان کا نام سامنے آچکا ہے۔ لیکن ایک اور بڑا نام سامنے آیا ہے جو پیشے سے وکیل بھی ہے ، لیکن وہ مونو مانیسر کے ساتھ اکثر دیکھا جاتا رہا ہے۔ اور جس نے حالیہ فساد میں نلہر شیو مندر کے اندر سے پولیس کی موجودگی میں مسلم بستی پر فائرنگ کی تھی جس کی ویڈیو اب منظرعام پر آگئی ہے۔

ہریانہ میں شوبھا یاترا کے بعد ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کو پولیس اب تک پوری طرح روکنے میں پولیس ناکام ہوئی ہے۔ ہریانہ حکومت نے بدھ کو مرکزی اہلکاروں کی چار مزید کمپنیاں مانگی ہیں۔

 جھارکھنڈ اسمبلی میں بی جے پی رکن اسمبلی کشواہا ششی بھوشن مہتا نے ایوان کو آج شرمسار کردیا۔ وہ ایوان کے اندر کانگریس رکن اسمبلی عرفان انصاری کو مارنے دوڑے۔ اوما شنکر اکیلا نے مہتا کو ایسا کرنے سے روکا۔