Delhi Pollution: دہلی آلودگی معاملے میں سپریم کورٹ نے تعمیراتی کام پر پابندی لگانے سے کیا انکار، مرکزی حکومت سے تفصیلی منصوبہ کیا طلب
قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے دہلی-این سی آر میں فضائی معیار مسلسل خراب ہے۔ پیر کے روز دہلی کی اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 360 ریکارڈ کیا گیا۔ چھ مقامات پر یہ 400 سے زیادہ پایا گیا، جو ’سنگین‘ کیٹگیری میں آتا ہے۔
India’s biggest digital arrest fraud: بھارت کا سب سے بڑا ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، خاتون سے سی بی آئی بن کر 32 کروڑ ٹرانسفر کروا لیے
یہ گرفتاری چھ ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہی۔ اس دوران سی بی آئی افسر بن کر جعلی لوگوں نے اسے مسلسل ویڈیو نگرانی میں رکھا اور بینک ٹرانسفر کے ذریعے 187 بار اس سے رقم نکلوالی۔
JKSA writes to Prime Minister: دہلی دھماکے کے بعد کشمیری طلبہ کی تشویش، وزیراعظم کو خط لکھ کر تحفظ کا کیا مطالبہ
خط میں وزیراعظم سے اپیل کی گئی کہ وہ عوامی طور پر یہ یقین دہانی کرائیں کہ کشمیری طلبہ بھی بھارت کے مساوی شہری ہیں اور انہیں وہی حقوق اور تحفظات ملیں گے جو باقی شہریوں کو حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے اہلِ خانہ کو یقین ہونا چاہیے کہ ان کے بچے گھر سے دور بھی محفوظ ہیں۔ آپ کا ایک بیان یا اپیل ان خاندانوں کے دل کو سکون دے سکتا ہے۔
Realme GT 8 Pro: انجینئرنگ اور ڈیزائن کا حسین امتزاج — شاندار کارکردگی کے نئے معیار قائم کرسکتا ہے ریئل می جی ٹی 8 پرو ایسٹن مارٹن ایف1 ایڈیشن
20 نومبر کو لانچ ہونے والا یہ اسمارٹ فون ثابت کرتا ہے کہ ٹیکنالوجی بیک وقت سنجیدہ بھی ہو سکتی ہے اور متحرک بھی، منفرد بھی اور سادہ بھی۔ اسے زندگی کو سست کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
Tariq Anwar raises a question on ECI: طارق انور نے الیکشن کمیشن پر اٹھایا سوال، کہا- عوام کے پیسوں کا ہوا غلط استعمال
چیف آف آرمی اسٹاف (سی ڈی ایس) اُپیندر دویویدی کے بیان پر طارق انور نے کہا کہ بھارت پوری فلم دیکھنا چاہتا تھا، لیکن درمیان میں اس فلم کو وزیر اعظم یا حکومتِ ہند کی جانب سے روک دیا گیا۔ اُس وقت جو ماحول تھا، ہمارے جوان جس طرح آگے بڑھ رہے تھے اور ان کا حوصلہ بلند تھا، یہ ایک اچھا موقع تھا کہ ہم پی او کے کو واپس لے سکتے تھے۔
Congress bihar brainstorming session: کانگریس کا بہار شکست پر جائزہ و احتساب: سیٹوں کی تقسیم سے لے کر قیادت کے سوال تک — شکست کا جائزہ اور آئندہ کی حکمتِ عملی
بہار کے انتخابات میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے ابتدائی جائزے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ پارٹی کی سینئر قیادت—راہل گاندھی اور ملییکارجن کھڑگے—نے لالُو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سے فون پر بات چیت کی۔
Azam and Abdullah found guilty in PAN card case: پین کارڈ معاملے میں اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ مجرم قرار، رامپور کورٹ نے سنائی سزا
عبداللہ اعظم نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جسٹس سندریش نے انہیں کوئی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا، ’’ٹرائل کورٹ پر بھروسہ کیجیے۔ معاملے کو ٹرائل کورٹ میں ہی طے ہونے دیجیے۔ اب جبکہ ٹرائل مکمل ہو چکا ہے، ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔‘‘
Kartar Singh Sarabha will always inspire: وزیر داخلہ امت شاہ نے شہید سرابھا کی لازوال قربانی اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے کردار کیلئے خراج عقیدت پیش کیا
آزادی پسند رہنما اور غدر پارٹی کے انقلابی کرتار سنگھ سرابھا کا یوم شہادت ملک بھر میں منایا گیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مادر وطن کے لیے ان کی لگن اور تحریک آزادی میں ان کے تعاون کے لیے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
Delhi Blast: دہلی دھماکہ، روہتک کی ڈاکٹر پرینکا شرما کشمیر کے اننت ناگ سےحراست میں،ہمارا دہشت گرد عادل سے کوئی تعلق نہیں
انہوں نے مزید کہا، "پرینکا جموں و کشمیر میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں اور کالج کے ہاسٹل میں رہتی ہیں۔ پوچھ گچھ کے بعد، تفتیشی ایجنسی نے ڈاکٹر پرینکا شرما کا موبائل فون قبضے میں لے لیا،
Apple masimo patent case: ایپل نے ہاری بڑی پیٹنٹ ، ماسیمو کو 5,620 کروڑ روپے سے زیادہ ادا کرنے کا حکم
ٹیک ایپل کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے، کیلیفورنیا کی ایک وفاقی جیوری نے ایپل کو پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے امریکی ہیلتھ ٹیک کمپنی ماسیمو کارپوریشن کو 5,620 کروڑ روپے سے زیادہ ہر جانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔





