Bharat Express DD Free Dish

قومی

محمد آصف نے کہا، میری بھابھی، دیور، ان کا بیٹا، تین بیٹیاں اور ان کے بچے عمرہ کے لیے گئے تھے۔ وہ آٹھ دن پہلے نکلے تھے۔ عمرہ مکمل ہو چکا تھا اور وہ مدینہ واپس آ رہے تھے۔ رات تقریباً ڈیڑھ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔

2023 میں مغربی ایشیا میں کشیدگی بڑھنے کے باوجود ہماری ترقی کی رفتار مستحکم رہی۔ اس سال بھی عالمی بے یقینی کے درمیان بھارت تقریباً 7 فیصد کی ترقی کی شرح برقرار رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا بے یقینی اور عدم استحکام کا سامنا کر رہی ہے، بھارت ایک روشن اور امید افزا مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اڈانی گروپ کی مرکزی کمپنی اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) کو انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز (آئی او ڈی)  بھارت کی جانب سے ماحولیات، سماجی اور گورننس (ای ایس جی ) میں بہترین کارکردگی کے لیے معزز گولڈن پیکاک ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔

اظہرالدین نے خاندانوں کی مدد اور صورتحال کی نگرانی کے لیے قائم ایک کنٹرول روم کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ ان سے 79979 59754 اور 99129 19545 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں کنبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور تلنگانہ حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے ذریعہ ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

بہار اسمبلی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، لیکن اس میں پی کے یعنی جن سوراج کے پرشانت کشور پر این ڈی اے کو فائدہ پہنچانے کے لیے بی جے پی کی بی ٹیم کی طرح کام کرنے کے الزامات لگ رہے ہیں۔ آئیے جانیں اس کی بنیاد کیا ہے؟

این آئی اے کی تفتیش سے یہ بھی پتہ چلا تھا کہ پمپور کے سمبورہ علاقے کا رہنے والا عامر، حملے میں استعمال ہونے والی کار خریدنے میں مدد کرنے کے لیے دہلی آیا تھا۔ اسی کار کو بعد میں دھماکے کے لیے وہیکل بیسڈ آئی ای ڈی کے طور پر استعمال کیا گیا تھا۔

مدینہ منورہ کے نزدیک پیش آنے والے عمرہ زائرین کے بس حادثے پر جماعت اسلامی ہند نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والےعمرہ  زائرین کے لیے امیر جماعت اسلامی ہند،  سید سعادت اللہ حسینی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

شیخ حسینہ کا ڈاکٹر محمد یونس کی عبوری حکومت اور انتظامیہ اور آئی سی ٹی کے فیصلے پر سخت موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے منصفانہ دفاع کا حق بھی نہیں دیا گیا۔ فیصلہ جعلی اور غیرمنتخب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ انہوں نے بارہا عبوری حکومت کو آئی سی سی (ہیگ) میں مقدمہ لے جانے کا چیلنج دیا، مگر حکومت جانتی ہے کہ وہاں ان کے خلاف کیس نہیں ٹکے گا، بلکہ اس کے اپنے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔‘‘

بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کو سخت شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر جے ڈی کو محض 25 نشستوں پر کامیابی ملی، کانگریس کو 6 نشستیں ملیں، سی پی آئی (مالے) لبریشن کو 2 نشستیں، جبکہ انڈین انکلوسیو پارٹی اور سی پی آئی ایم کو 1-1 نشست ملی۔ وکاس شیل انسان پارٹی کا مکمل صفایا ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق، مغربی بنگال ایس ٹی ایف کو نقدی لے جانے والی کار میں سوار افراد کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اس پر فوراً کارروائی کرتے ہوئے ٹیم نے نیو ٹاؤن میں آکانکشا کراسنگ کے نزدیک مشکوک گاڑیوں کی تلاشی شروع کی۔