Bharat Express DD Free Dish

قومی

حکومت نے بھارت کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں۔ ان اسکیموں میں بڑے پیمانے پر الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے لیے پی ایل آئی اسکیم شامل ہے، جو موبائل فون اور مخصوص اجزاء کی بڑھتی ہوئی فروخت پر 3 سے 6 فیصد تک ترغیب فراہم کرتی ہے۔

بھارت دورے پر آئے روسی صدر پوتن نے کہا کہ روسی وفد صرف توانائی کے معاملات پر بات کرنے یا تیل اور گیس کی سپلائی کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے ہی نہیں آیا ہے۔

ٹی ایم سی کے معطل اراکین اسمبلی ہمایوں کبیرنے 6 دسمبرکومغربی بنگال کے مرشد آباد میں بابری مسجد کے ماڈل کی ایک نئی مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ دن بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پرمنایا جاتا ہے، جس سے یہ معاملہ انتہائی حساس بن گیا ہے۔

SIR سے تمام مسائل ختم نہیں ہوں گے، مگر یہ دنیا کے اس یقین کو مضبوط ضرور کرے گا کہ ہندوستان انتخابات صحیح، منصفانہ اور منظم طریقے سے کراتا ہے۔ امید یہی ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارا ملک اس مقام پر نہ پہنچے جہاں کہا جائے: ’’یہاں انتخابات نہیں ہوتے یہاں انتخابات منظم کیے جاتے ہیں۔‘‘

وزیراعظم بننے سے قبل بطور وزیراعلیٰ گجرات نریندر مودی نے امبیڈکر کے پیغام کو عملی اقدامات کے ذریعے مضبوط کیا۔ سماجی انصاف اور ایمپاورمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت تعلیم، رہائش، صفائی اور معاشی توانائی کے لیے سو سے زائد فلاحی اسکیمیں شروع کی گئیں۔

روس کا حصہ بھارت کی کل کھاد درآمدات میں 2017-18 کے صرف 7.68 فیصد سے بڑھ کر 2023-24 میں تقریباً 27 فیصد ہو گیا ہے، جس سے وہ بھارت کی کھاد سپلائی میں ایک اہم فریق بن گیا ہے۔

آر بی آئی نے ریپو ریٹ میں 0.25 فیصد کمی کی، صارفین کو EMI میں ریلیف۔ ماہرین کے مطابق نئے قرض داروں کو 7.1 فیصد کی شرح سے ہاؤس لون فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو یا تو ڈپازٹ شرحیں کم کرنی ہوں گی یا بینچ مارک ریٹ پر اسپریڈ میں تبدیلی لانا ہوگی۔

بھوجپوری سپر اسٹار کھیساری لال یادو نے بہار اسمبلی انتخاب میں شکست کے بعد انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے اپنی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع دی، نئے گانوں کے بارے میں اپ ڈیٹ دیا اور پون سنگھ پر سخت حملہ کیا۔ ساتھ ہی مندر مخالف بیان پر صفائی دیتے ہوئے تعلیم اور روزگار کو اہم قرار دیا۔

آج 6 دسمبر کے دن ہی 1992 میں بابری مسجد شہید کردی گئی تھی۔ مسجد انہدام برسی کے پیش نظرپورے اترپردیش میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ایودھیا کے ساتھ ساتھ متھرا میں بھی پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔ افسران نے ریاست کے دو اہم شہروں کو سب سے حساس علاقہ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر بابا صاحب امبیڈکر کی دوراندیش سوچ، انصاف و مساوات کے لیے ان کی غیرمتزلزل جدوجہد، اور آئینی اقدار نے بھارت کی ترقی کے سفر کو نئی سمت عطا کی ہے۔