Bharat Express

قومی

ہم اپنی کرم بھومی موندرا میں دنیا کے سب سے بڑے اور سب سے زیادہ مربوط شمسی اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے والے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کر رہے ہیں، جو صرف 150 کلومیٹر دور ہے۔ یہ پائیدار توانائی کی طرف ہندوستان کی منتقلی کا ایک اہم موڑ ہے اور یہ شمسی اتحاد اور اتمنیر بھر بھارت پروگرام کے تئیں ہماری لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

گورنر ہری بابو کمبھمپتی نے لالدوہوما اور دیگر وزراء کو عہدہ  کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب ایزول کے راج بھون کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔

Mahua Moitra: ترنمول کانگریس کی رکن اسمبلی مہوا موئترا کے خلاف ‘کیش فار کیری’ معاملے کی رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی نے جاری سرمائی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش کی جانے والی اس رپورٹ کو درج کیا ہے۔ مہوا کے خلاف یہ رپورٹ 8 دسمبر  یعنی …

UP News: اتر پردیش کے شہری ترقی اور توانائی کے وزیر اے کے شرما نے جمعرات 6 نومبر کو ایٹا کے مالوان گاؤں میں واقع جواہر پور تھرمل پاور پلانٹ کا معائنہ کیا۔ موقع پر موجود افسران نے وزیر توانائی کو پلانٹ کے آپریشن اور اس کے کام کرنے والے نظام کے بارے میں تفصیلی …

جموں وکشمیر حد بندی اورریزرویشن بل سے متعلق پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس نے مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اس عمل کو غیر قانونی بتایا۔

خبر آئی ہے کہ سپریم کورٹ نے 11 دسمبر بروز سوموار کو اس پر فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں فیصلے کی تاریخ 11 دسمبر رکھی گئی ہے جس پر اب مرکزی سرکار سے لیکر جموں کشمیر کی سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ہی عام عوام کی بھی نظریں ہیں اور خاص طور پر پڑوسی ملک پاکستان بھی اس کی طرف گہر نظر رکھے ہوا ہے۔

صدرجمہوریہ کی ہدایت کے مطابق مرکزی وزیر ارجن منڈا کو نریندر سنگھ تومر کی جگہ پر وزارت زراعت کا اضافی قلمدان دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر شوبھا کارندلجے کو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کی وزارت میں وزیرمملکت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر کو جل شکتی ڈیپارٹمنٹ میں ایم او ایس بنایا گیا ہے

معاملے کا انکشاف جمعرات کی شام کو ہوا ہے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ وارانسی پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے کہ آخر اجتماعی خود کشی کی وجہ کیا ہے؟

متعدد دعویداری کی وجہ سے پارٹی نے تینوں ریاستوں میں آبزرور بھیجنے کا من بنایا ہے اور آبزرور کون کون لوگ ہوں گے ،ان کے ناموں کا اعلان کل ہوسکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام آبزرور تینوں ریاستوں میں جاکر وہاں کے تمام اراکین اسمبلی سے ان کی رائے لیں گے اور اس کے بعد ایک رپورٹ دہلی کو سونپی جائے گی پھر اس کے بعد اعلیٰ کمان فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ لوک سبھا میں اپنی بات رکھتے ہوئے رمیش بدھوری نے بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا جس کے بعد سیاست گرم ہوگئی تھی ۔ لوک سبھا اسپیکر نے بعد میں رمیش بدھوری کے الفاظ کو کارروائی سے ہٹا دیا۔ رمیش بدھوری کے نازیبہ تبصرے پر اپوزیشن لیڈروں نے لوک سبھا میں ہنگامہ کیا اور بدھوری کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔