Bharat Express DD Free Dish

قومی

کھاد اور زرعی آلات پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی نے ملک بھر کے کسانوں کے لیے کاشتکاری کے اخراجات کم کر دیے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کھاد و کیمیاوی کھادوں کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 12 فیصد سے گھٹا کر 5 فیصد کیے گئے ٹیکس نے نہ صرف پیداواری لاگت کم کی ہے بلکہ کسانوں میں جدید اور سائنسی کھیتی کے طریقوں کو فروغ بھی دیا ہے۔

اننت گوئنکا نے انکم ٹیکس، جی ایس ٹی اور لیبر قوانین میں ہونی والی اصلاحات کو حکومت کا مثبت قدم قرار دیا، مگر ساتھ ہی توانائی اور زمین سے متعلق ریفارمز پر مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارتِ مالیات کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت کھولے گئے کھاتوں میں مجموعی جمع شدہ رقم بڑھ کر 2,74,033.34 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مستفیدین کی تعداد بھی بڑھتے ہوئے 57.11 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یہ معلومات جن دھن یوجنا کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کی گئیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی شمولیت کا دائرہ ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کلکی پران کا پیغام صرف انتم دور کی بھوِشّیہ وانی نہیں بلکہ یہ ایک شاشوت چیتاونی ہے کہ جب ادھرم اپنی حد سے بڑھ جائے، جب سماج اپنی جڑوں سے دور ہونے لگے، جب سچائی سے مُنفیت اور لالچ کا بہاؤ بڑھنے لگے تو دھرم اپنی رکھشا کے لیے خود اوتار لیتا ہے۔

سول ایوی ایشن وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ تمام زیر التوا ریفنڈ 7 دسمبر رات 8 بجے تک کلیئر کیے جائیں۔ ساتھ ہی جن مسافروں کا بیگیج الگ ہوگیا تھا، اسے 48 گھنٹے کے اندر گھر تک پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

آلودگی کے باعث:دمہ اور سانس کے مریضوں کو شدید دشواری، آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش، کھانسی، تھکن، گھبراہٹ اور سر درد کی شکایات میں اضافہ،پھیپھڑوں کی کارکردگی متاثر۔

وزیراعظم ریلیف فنڈ (PMNRF) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ایم او نے باضابطہ اطلاع جاری کی ہے۔

سودیش کے دسمبر کے جشن میں بھارت کی قدیم اور قیمتی شِلپ وراثت کو نمایاں مقام حاصل رہا۔ ملک بھر کے کاریگروں کے ہاتھوں تیار کردہ کھلونے، ملبوسات، لکڑی کی نقاشی، مجسمے اور دیگر دستکاری کی نمائش کو نیتا امبانی نے نہایت سراہا۔ نیتا امبانی ہمیشہ سے بھارتی دستکاری اور ہنرمندوں کو عزت دینے کی حامی رہی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ میں وزیراعظم نے اعتماد، اصلاحات اور نئے بھارت کے وژن پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو اصلاحات ہو رہی ہیں وہ مستقبل کے مضبوط بھارت کی بنیاد رکھ رہی ہیں اور ملک کا ہر شعبہ ترقی اور بہتری کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

اگر آپ سونا یا چاندی خریدنے کا سوچ رہے ہیں یا ان میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ کی آپ کے لیے اہم خبر ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔