DGCA issues show-cause notice: انڈیگو کی مشکلات میں اضافہ، ڈی جی سی اے نے جوابدہ افسر کو بھی جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس، 24 گھنٹے میں جواب طلب
ڈی جی سی اے نے اکاؤنٹیبل مینیجر سے 24 گھنٹوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے کہ ان خلاف ورزیوں پر کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ ادارے نے تنبیہ کی ہے کہ اگر انڈیگو مقررہ وقت میں جواب دینے میں ناکام رہی تو دستیاب معلومات کی بنیاد پر فیصلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریگولیٹر انڈیگو کے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کر چکا ہے۔
West Bengal politics: تقریباً 35 فیصد مسلم آبادی پر ٹی ایم سی کی پکڑ کمزور؟ ممتا بنرجی کے سامنے نیا سیاسی چیلنج
ٹی ایم سی کے سابق رکنِ اسمبلی ہمایوں کبیر نے مرشدآباد ضلع میں بابری مسجد کا سنگِ بنیاد رکھ کر بی جے پی کو مغربی بنگال میں ایک اپر ہینڈ دے دیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
EWS houses inaugurated in Ahmedabad: احمد آباد میں وزیرداخلہ امت شاہ نے ای ڈبلیو ایس رہائشی منصوبے کا کیا افتتاح— مستفیدین بولے’’مل گیا خوابوں کا گھر‘‘
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی ترقیاتی اسکیمیں شہریوں کے معیار زندگی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔ 350 اقتصادی طور پر کمزور طبقے کے مکانات فراہم کرائے جانے پرعوام نے امت شاہ اور حکومت گجرات کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔
Indigo cancelled 650 flights: انڈیگو کی آج 650 اُڑانیں منسوخ، صرف 1650 پروازوں کا آپریشن ہوا
ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن کمپنی IndiGo، جو ان دنوں آپریشنل مسائل سے دوچار ہے، نے اتوار کے روز ایک بار پھر مجموعی طور پر 650 پروازیں منسوخ کر دیں۔ البتہ 2300 میں سے 1650 اُڑانوں کا آپریشن کیا جائے گا۔
PM Modi Gifted Marble Chess To Putin : وزیراعظم مودی نے صدر پوتن کو پیش کیا آگرہ کا سنگِ مرمر سے بنا شاہکار شطرنج، ہینڈی کرافٹ صنعت میں خوشی کی لہر
وزیراعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو آگرہ میں تیار کردہ سنگِ مرمر (ماربل) کا ہاتھ سے بنا خصوصی شطرنج سیٹ تحفے میں دیا، جس کے بعد آگرہ کے ہینڈی کرافٹ کاروباری اور کاریگر بے حد خوش نظر آئے۔ آگرہ میں ماربل ہینڈی کرافٹ کی بڑی صنعت قائم ہے اور یہاں تیار ہونے والے فن پارے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔
Karnataka CM race: تبدیلی کے لیے تیار رہیں… کانگریس ہائی کمان کی میٹنگ کے بعد ڈی کے کا بیان— کیا ہیں معنی اس بیان کے ؟
ڈی کے شیوکمار کا یہ بیان کانگریس ہائی کمان کی میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرناٹک کے سیاسی بحران پر ہفتہ کو دہلی میں سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر کانگریس ہائی کمان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی تھی، جس میں راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور کے سی وینوگوپال موجود تھے۔
PM Modi’s appeal: وزیراعظم مودی کی اپیل، ’’آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں عطیہ دیں اور ملک کے محافظوں کو خراج تحسین پیش کریں‘‘
سابق فوجیوں اور شہداء کو خراج عقیدت، نائب صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے فوجی اہلکاروں کے جذبے کو سلام، ملک سے تعاون کی اپیل۔
PM Modi Gifted Kashmiri Saffron To Vladimir Putin : وزیراعظم مودی نے پوتن کو تحفے میں دیا کشمیری زعفران، لوگوں نے کہا- مقامی کسانوں کی امیدیں بڑھی
وزیراعظم مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو بھارت کی ثقافتی اور روحانی ورثے کی نمائندگی کرنے والے خصوصی تحائف پیش کیے، جن میں کشمیر کا مشہور زعفران اور بھگوت گیتا کا روسی ترجمہ شامل تھا۔ یہ تحفے نہ صرف بھارت کی فنون، روایت اور روحانیت کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
Syed Shahnawaz Hussain Statement : ’تیجسوی یادو نہ اقتدار کے لائق اور نہ ہی اپوزیشن کے لائق ہیں‘: شاہنواز حسین
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ترجمان سید شاہنواز حسین نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو اقتدار کے لائق ہیں اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لائق ہیں۔
Operation Sagar Bandhu: آپریشن ساگر بندھو کے تحت سری لنکا میں بھارتی فوج کے فیلڈ اسپتال نے 1250 سے زائد متاثرین کا کیا علاج
یہ تمام اقدامات بھارت کی جانب سے آپریشن ساگر بندھو کے تحت جاری امدادی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، جو طوفان دتواہ سے متاثرہ سری لنکا میں ریلیف، ریسکیو، طبی علاج اور ضروری آلات کی ترسیل کو مربوط طریقے سے انجام دے رہا ہے۔





