یوم خواتین کے موقع سے پی ایم مودی نے خواتین کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب لوک سبھا کا الیکشن سر پر ہے اور رسوئی گیس کی قیمتیں آسمان پر ،ایسے میں اگر گیس کی قیمتوں میں معمولی راحت بھی فی الحال بڑ ی راحت ہے ۔ حالانکہ اپوزیشن پہلے ہی سے الزام لگارہی ہے کہ الیکشن کے دن قریب آتے ہی مودی حکومت پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے گی اور الیکشن ختم ہوتے ہی اس کی قیمتیں بڑھادی جائیں گی۔ اپوزیشن کا الزام کتنا سچ ثابت ہوگا یہ انتخابی نتائج کے بعد سامنے آئے گا البتہ اس وقت آدھا سچ یہ ہے کہ پی ایم مودی نے اپنے رابطہ سائٹ ایکس پر یہ اعلان کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے خواتین کو بڑا تحفہ دیا جارہا ہے۔
Today, on Women’s Day, our Government has decided to reduce LPG cylinder prices by Rs. 100. This will significantly ease the financial burden on millions of households across the country, especially benefiting our Nari Shakti.
By making cooking gas more affordable, we also aim…
— Narendra Modi (@narendramodi) March 8, 2024
وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ’آج، یوم خواتین کے موقع پر، ہماری حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں100 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں گھرانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ہماری ناری شکتی کو فائدہ ہوگا۔کھانا پکانے والے گیس کو مزید سستی بنا کر، ہمارا مقصد خاندانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے ‘زندگی کی آسانی’ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے۔
بھارت ایکسپریس۔