Bharat Express

Reality of so called alliance called I.N.D.I.A.: راجیشور سنگھ نے انڈیا الائنس پر جم کرکی تنقید،اے راجا کے بیان پر اپوزیشن کو گھیرا

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راجیشور سنگھ نے لکھا ہے کہ یہ نام نہاد انڈیا الائنس کی سچائی ہے کہ اس  کے لیڈر اے راجا نہ صرف پربھو شری رام کو گالیاں دے رہے ہیں بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی چیلنج کررہے۔

بی جے پی ایم ایل اے راجیشور سنگھ

لکھنو کے سروجنی نگر سے رکن اسمبلی اور بی جے پی کے سینئر لیڈر راجیشور سنگھ نے اپوزیشن اتحاد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ڈی ایم کے لیڈر اے راجا کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انہوں نے بھگوان رام کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں راجیشور سنگھ نے لکھا ہے کہ یہ نام نہاد انڈیا الائنس کی سچائی ہے کہ اس  کے لیڈر اے راجا نہ صرف پربھو شری رام کو گالیاں دے رہے ہیں بلکہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو بھی چیلنج کررہے۔ راجیشور سنگھ نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ  ایسے اہانت کرنے والے اور ملک مخالف ذہنیت رکھنے والے  کی بغیر کسی تفریق کے تمام ہندوستانیوں کی طرف سے مذمت کی جانی چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔